جھنگ کی خبریں 13/10/2016

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے محرم الحرام اور خصوصی طورپر یوم عاشورہ کو امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانے پر ضلعی پولیس ، فوج ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جھنگ کی عوام اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کر دیاہے کہ جھنگ مکمل طوپر امن کا گہوارہ بن چکاہے ۔انہوںنے کہا کہ عاشورہ کے روز فیسکو، ٹیلیفون ،سول ڈیفنس، ہیلتھ،ریسکیو1122 اورایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک کی قیادت میں ٹتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملہ کی محرم روٹس کی کلیئرنس اور صفائی ستھرائی کے کام بروقت تکمیل کی بھی تعریف کی۔انہوںنے امید کا اظہار کیا ہے کہ جھنگ کی عوام اور علمائے کرام مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے اس جذبہ کو جاری رکھیں گے۔ مزید برآں ڈی سی او غازی امان اللہ نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی طرف سے مثبت رپورٹنگ اور پولیس و انتظامیہ سے تعاون کی بھی تعریف کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام2016-17ء کے تحت ضلع کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیرومرمت، توسیع اورکشادگی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے جبکہ اس ضمن میں10کروڑ5لاکھ22ہزار روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کئے جائینگے ۔وہ گزشتہ روز ترقیاتی سکیموں کے جائزہ کے حوالہ سے خصوصی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر روڈز نے بتایا کہ دو کروڑ 86لاکھ39ہزار روپے کے فنڈ سے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے پتن مچھیانہ پر دریائے جہلم سے ملحقہ علاقہ جات کی رابطہ سڑکوں کی تعمیرو توسیع کی جائیگی۔انہوںنے بتایا کہ 3کروڑ 92لاکھ50ہزار ورپے کی لاگت سے ماجھی سلطان تا پیر والاروڑ کی تعمیر،چک نمبر486ج ب تا وریام والا روڈ کیلئے ایک کروڑ70لاکھ12ہزارروپے سے زائد رقم سے تعمیرو توسیع اور ایک کروڑ21لاکھ50 ہزارروپے سے زائد گرانٹ سے دارالسکینہ ریلوے کراسنگ تا جھنگ ٹوبہ روڈ ریلوے گراسنگ تک سڑک کی مرمت اور کشادگی کی جائیگی جبکہ تحصیل جھنگ کی آبادی شمس آباد تا مامور والاروڑ کی تعمیرو مرمت کیلئے 14لاکھ56ہزار روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔ڈی او روڈز نے بتایا کہ سڑکوں کی پلیوں اور سائیڈوں کی مرمت و بحالی کیلئے 20لاکھ13ہزار سے زائد گرانٹ سے تین سکیمیں مکمل کی جائینگی۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ان سکیموں پرکام کے آغاز کیلئے 20اکتوبر تک طلب کئے جانے والے ٹینڈر22اکتوبر2016 ء کو کھولے جائینگے جس کے بعد تیز رفتاری سے کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ معیاد اوراعلیٰ معیار کے تحت مکمل کروائے جائیں تاکہ عوام کو ترقی کے ثمرات بروقت پہنچائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگجھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر طارق سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں نے محر م الحرام میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اُنہوں نے مزیدبتایا کہ عشرہ محرم میں ریسکیو 1122کی ضلع بھرمیں 1200 پوسٹیں بنائی گئیں جن پرتمام ریسکیو عملہ کے ساتھ ساتھ 45 ریسکیو رضاکاروں نے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے 2200 سے زائدافراد کو ابتدائی طبی امداد دی اور 11افراد کو سول ہسپتال جھنگ شفٹ کیا علاوہ ازیں ریسکیو 1122کی سروس باقی ضلع بھرمیں بھی لوگوں کو سروس مہیاکرتی رہی اس کے علاوہ دربار سلطان باہو تحصیل احمد پور سیال اور دربامائی باپ شورکوٹ میں بھی عرس کے حوالہ سے ریسکیو 1122کی گاڑیاں بھی ڈیپیوٹ رہیں