جھنگ کی خبریں 14/12/2015

Shafqat Ullah Khan

Shafqat Ullah Khan

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) زندہ قومیں اپنے مشاہیر، قومی ہیروز اور شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور اس ضمن میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جھنگ نے پاکستان آرمی، محکمہ پولیس اور آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے میگا پروگرامز ترتیب دیئے ہیں۔ یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے ان پروگرامز کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔اے ڈی سی بابر رحمن ،ڈی او سی ہارون رشید ،اسسٹنٹ کمشنر عمران عصمت پنوں ،ای ڈی او سی ٹی خالد راجو،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ،ڈی ا وسیکنڈری عبدالرحمن،ڈی او ایمرجنسی ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعیداور دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی سی او نادرچٹھہ نے ہدایت کی کہ ضلع جھنگ کے شہداء کے نام کچھ سکولوں کو معصوم کیا جائے ۔ انہوںنے بتایا کہ 16دسمبر کو 11بجے صبح ضلع کونسل ہال میں ایک پروقار تقریب ہوگی جس میں شہداء کے لواحقین کو چیف گیسٹ اور مہمانان اعزاز کے طورپر مدعو کیا جائیگا۔شہداء کے ناموں سے بنائی گئی یاد گاری شیلڈزاور گفٹ ہیمپرز دیئے جائینگے۔شہداء کے لواحقین کوخصوصی کارڈ زجاری کئے جائینگے جس میں انہیں پبلک ٹرانسپورٹ،فوڈ ریسٹورینٹس اور دیگر عوامی اداروں سے خصوصی رعایت حاصل ہوگی۔اسی روز چھ بجے شام شفقت شہید گرائونڈ میں کینڈل لائٹس سیریمنی کی تقریب منعقد ہوگی جبکہ نماز عشاء کے بعد جناح ہال میں محفل مشاعرہ منعقد ہوگی جس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،معززین علاقہ ،وکلاء برادری اور صحافی حضرات ان تقریبات میں شریک ہونگے۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے بتایا کہ اس نوعیت کی تقریبات ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی منعقد ہونگی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ نجی و سرکاری تعلیمی اداروں اور دفاتر کے علاوہ پلازوں ،مارکیٹس،پبلک گیدرنگ کے دیگر مقامات پر سیکورٹی کے انتظامات کو موثر بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال،ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے اس موقع پر بتایا کہ مہم کے دران ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے 4لاکھ44ہزار199بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 878موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 40ٹرانزٹ پوائنٹس،95فکس پوائنٹ،85زونل سپر وائزرزاور189ایریا انچاجزمقرر کئے گئے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ تین روزہ مہم کے اختتام پرمزید دو دن کیچ اپ ڈیز کے طورپر منائے جائیں گے جن میں ایسے بچوں کو پولیوو یکسین دی جائیگی جو کسی وجہ سے ویکسین نہ لے سکیں ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نادر چٹھہ نے ایسے حلقہ جات جن میں سیاسی پارٹیوں اور آزاد امید واران کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے جاسکے ان میں دوبارہ الیکشن کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت ان حلقوں میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات 30دسمبر کو منعقد ہونگے۔ اس ضمن میں سپرنٹنڈنٹ ڈی سی او آفس نوید صادق قریشی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کی یونین کونسلز نمبر26،28،29،53،54،60،63،64اوریو سی73میں انتخابات ہونگے۔نوید صادق قریشی نے مزید بتا یا کہ یونین کونسلز26،28اور29کے ریٹرننگ آفیسر ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نعیم خان،یونین کونسل 53اور 54میں ڈی ایف سی امان اللہ ،یوسی60،63اور64میں ای ڈی او زراعت راشد حمید جبکہ یونین کونسلز73اور76میں ڈی او پاپولیشن شاہد نصرت کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جن یونین کونسلز میں انتخابات ہونگے ان میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد 35ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید ظفر عباس سبزواری اور سول جج جھنگ احمد حیات نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری الیاس احمد نے انہیں مختلف بارکوں ،نو عمر وارڈ ،ہسپتال اور کچن اسیران کا تفصیلی معائنہ کروایا۔ججز صاحبان نے کچن اسیران میں قیدیوں کے لئے تیار ہونے والے کھانے کے معیار کو چیک کیا اور جیل میںصفائی کے نظام کو بھی چیک کیا ۔انہوں نے تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور انہی انتظامات کو ہمیشہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔