جھنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی

Bus Accident

Bus Accident

جھنگ (جیوڈیسک) خوشاب روڈ پر ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ خوشاب روڈ پر ناصر آباد کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جھنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔