جھنگ کی خبریں 09/05/2015

جھنگ: حکومت پنجاب کی پالیسی کے ساتھ ساتھ محکمہ خوراک بھرپور محنت سے ٹارگٹ کے حصول کی جانب بڑھ رہا ہے ضلع بھر میں گندم کی خریداری ہدف کو حاصل کرنے کیلئے تمام وسائل برئوے کار لاتے ہوئے کاشتکاروں/زمینداروںاور کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔یہ بات ڈی ایف سی امان للہ سومرو نے ایک بریفنگ کے دوران بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ امسال ایک لاکھ 97 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کیلئے اب تک ایک لاکھ 13 ہزار 250 میٹرک ٹن بوری بادانہ جوکہ ٹارگٹ کا 57 فیصد سے زائد ہے تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ 60 ہزار 393 میٹرک ٹن گندم خرید کر کے ٹارگٹ کا 30 فیصد سے زائد حصہ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ڈی ایف سی نے مزید بتایاکہ کاشتکاروں کا ستحصال کرنے والے عناصر کا محاسبہ اور غیر قانونی خریداری میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون بھی جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ: ضلعی دفتر اطلاعات جھنگ میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تمام عملہ نے شرکت کی۔تعزیتی اجلاس میں جھنگ کے مقامی صحافی ڈاکٹر منظور احمد عابد کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا ۔ اجلاس کے دوران مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ: ڈی سی او / ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت جھنگ نادر چٹھہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام ہونے والے فیز ون میں پی ٹی سی /سی ٹی /اے ٹی ٹی سی اور بی ایڈ اور فیز II میں میٹرک ،ایف اے،بی اے ،بی ایس جبکہ فیز III میں پوسٹ گریجوایٹ ،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے امتحانی مراکز کے سو گز کی حدود کے ارد گرد غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔اس حکم کے تحت ممنوعہ علاقہ میں امدادی کتب ،حل شدہ پرچے اور اسی نوعیت کا دیگر مواد لے جانے کی ممانعت ہوگی۔

Jhang News

Jhang News