جھنگ کی خبریں 5/2/2017

Jhang

Jhang

جھنگ (تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر منایا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، چیف ایگزیکٹیو اتھارٹی ہیلتھ، چیئرمین ضلع کونسل، چیئرمین بلدیہ اور سرکاری محکموں کے ڈسٹرکٹ افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ضلع بھر میں پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر منانے کے حوالہ سے فوری اور ضروری اقدامات کریں۔ تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ شہر کے اہم چوکوں، شاہراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر یوم یکجہتی کے حوالہ سے بینرزآویزاں کریں اور کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کے حوالہ سے تشہیر کریں۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر کے حوالہ سے طلباوطالبات کے مابین تقریری مقابلہ جات ،کھیلوں کے انعقاد،ریلیاں اور دیگر تقریبات ضلعی اور تحصیل سطح پر منعقد کی جائینگی۔ ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں لوکل باڈی اور سرکاری محکموں کے درمیان موثر رابطہ کاری کو بحال رکھا جائے۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) پانچ فروری یوم کشمیر ، کشمیرویوں کے بنیادی حق خوارادیت کی یاد دلاتا ہے اور ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کے ضمیر پر سوالیہ نشان بھی نصب کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین ضلع کونسل نواب بابر علی خان نے اپنے دفتر میں ایک منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ ستر سال سے آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیری عوام نے ہزاروں قربانیاں دے کر بھی اپنا حق خوارادیت حاصل کرنے میں پیچھے نہیں ہٹے ۔کشمیر دنیا کی ایک ایسی تاریخ ہے جس میں کشمیریوں نے رنگ نسل ، مذہب اور فرقہ سے بالا تر ہوکر صرف اپنی آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کشمیریوں کو ہی دینے ہونے گے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بن کر رہیگا۔ چیئر مین ضلع کونسل نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیاں فتح سے ہمکنار ہونگی اور کشمیریوں کا خون انقلاب لائے گا۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ نے ضلع بھرکے پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اشیائے خوردونوش کی مقرر کردہ ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں تاجر تنظیموں کے نمائندگان ،انجمن تاجران،سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقین کسے میسر رابطہ بحال کرکے مارکیٹوں اور بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹوںکو دکانوں پر آویزاں کیا جائے۔ وہ گزشہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا از سرنو جائزہ لیکر نئے نرخوں کے نوٹیفیکیشن کے اجراء کے حوالہ سے خصوصی تبادلہ خیال کر رہے تھے۔صارفین اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے باہمی صلاح مشورے سے اشیائے خوردونوش کی نئی طے شدہ قیمتوں کے تحت عا م مارکیٹ میں20کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلہ760روپے اور کھلا آٹا38روپے کلو گرام فروخت ہوگا۔اسی طرح چاول سپر کرنل کچی پرانے 85روپے اور نئے 80روپے اورچاول اری35روپے فی کلوگرام، ویجیٹیبل گھی کسان150روپے اورکشمیر153روپے جبکہ اقبال اورفواد137روپے فی کلو گرام،، چینی62روپے فی کلو،سرخ مرچ پسی ہوئی 200 روپے ،کالا چنا باریک 98اورموٹا92 روپے،سفید چنا موٹا150روپے اور باریک140روپے فی کلو گرام، دال چناباریک110روپے،دال چنا موٹی 95روپے فی کلو گرام، بیسن 112روپے،دال مسورموٹی 80روپے،دال مسور باریک130روپے،ماش دال دھلی ہوئی 150روپے، دال مونگ دھلی 90 روپے، چھوٹا گوشت600روپے، بڑا گوشت280روپے فی کلو گرام، کھلادودھ60روپے لیٹر،دہی70روپے فی کلو، روٹی 100گرام5روپے، روٹی خمیری7روپے،نان سادہ 7روپے اور نان روغنی 10روپے فروخت ہو گا جبکہ پھل و سبزیات اور چکن برائیلر/انڈہ پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہونگے۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ(تحصیل رپورٹر) یوم کشمیر پانچ فروری کشمیری بھائیوں کی جدو جہد آزای اوراظہار یکجہتی کے حوالہ سے چیئرمین میونسپل کمیٹی کی قیادت میں میونسپل کمیٹی سے صبح ساڑھے دس بجے ریلی نکالی جائیگی جس میں بلدیہ کا عملہ، سینٹری سٹاف اور شہری شرکت کریں گے۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دو چنگ چی رکشوں کے تصادم میں آٹھ افراد زخمی ریسکیو
میڈ یا کوارڈینیئٹر محمد زبیر کے مطابق جھنگ بھکر روذ پر ڈال موڑ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل رکشے آپس میں ٹکر ا گئے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد خمی ہوگئے محمد زبیر کے مطابق تحصیل اٹھارہ زہزار میںڈال موڑ کے قریب دو موٹر سائیکل رکشوں کے تصادم میں تیرہ سالہ عائشہ ، بارہ سالہ عظمت شیر ، ، بارہ سالہ لیلہ ، تیرہ سالہ تصور، پندرہ سالہ اسد حیات ، آٹھ سالہ نوید ، پنتیس سالہ عارف ، اور سولہ سالہ غزالہ زخمی ہوگئے ریسکیو عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تمام زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکو اٹر ہسپتال اٹھارہ ہزای منتقل کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آج جماعت اسلامی جھنگ کے زیراہتمام ریلی و یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس انعقاد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرعبدالجبار قائم مقام ضلعی صدرجماعت اسلامی جھنگ نے کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں ابرار بابر انصاری امیر PP-78جماعت اسلامی جھنگ ،انس حماد ہاشمی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی جھنگ ، ساجدحسین چدھڑ امیدوار صوبائی اسمبلی PP-81سمیت کثیرتعداد میں عہدیداران و کارکنوں نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس تھانہ صدر چوک میں منعقد ہوگی جس میں مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے بہیمانہ بھارتی مظالم کاپردہ چاک کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری 70برسوں سے حق خودارادیت کے منتظر ہیں جبکہ عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے 8لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کی آزادیکوسلب کررکھا ہے۔ بے پناہ مظالم کے باوجود کشمیری بھارت کے زیراثر رہنے کو تیار نہیں بلکہ سڑکوں پر احتجاج کرتے نظرآتے ہیں۔ اس موقع پر تمام عہدیداران اور کارکنان نے کانفرنس میں بھرپور شرکت کا عہد کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گورنمنٹ کامرس کالج جھنگ سے طلباء ریلی نکالی گئی۔ریلی زیرقیادت عبدالحسیب صدر المحمدیہ سٹوڈنٹس جھنگ نکالی گئی جبکہ ریلی میں عمران بلو چ ضلعی صدر ایم ایس ایف ، مہراظہر نوناری ضلعی صدر KSF، محمدحمزہ تحصیل صدرالمحمدیہ سٹوڈنٹس جھنگ، مہرعامر تحصیل صدرKSF، تنویر بلوچ کالج صدرMSF نے سینکڑوں طلباء کے ساتھ شرکت کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحسیب صدر المحمدیہ سٹوڈنٹس نے کہا کہ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کی جدو جہد آزادی میں ان کے ساتھ ہے او ر پاکستانی قوم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ جب تک پاکستانی قوم کا ایک بچہ بھی باقی ہے وہ کشمیر کی جدو جہد آزادی میں کشمیر ی عوام کے شانہ بشانہ رہے گا ۔ اس موقع پر کئی طلباء رہنماؤں نے خطاب کیا جس میں کہا گیا کہ کہ گزشتہ 70سالوں میں کشمیر کی آزادی کے لیے اہل کشمیر نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیا ہے اتنی بڑی قربانیاں دینے کے بعد ان کی ایک ہی خواہش ،ایک ہی مطالبہ ہے کہ کشمیر کو کشمیریوں کی منشاء کے مطابق آزادی دی جائے اور اقوام متحدہ کی پاس کردہ قرادادیں اس سلسلے کی کڑی ہیں ۔مگر بد قسمتی سے اقوام متحدہ پر اسلام دشمن عناصر کی اجارہ داری ہے جس کی وجہ سے کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادوںپر آج تک عمل نہ کیا جاسکا ۔ستم پر ستم یہ کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری اعوام کی امنگوں سے رو گردانی کرتے ہوئے امریکہ بہادر کی پالیسیوں کے مطابق کشمیر کو قربانی کا بکرہ بنایا جا رہا ہے ۔ امریکہ یہ چاہتا ہے کہ کشمیر اس کے تسلط میں آجائے اور وہ یہاں بیٹھ کر چین اور پاکستان کو کنٹرول کر سکے ۔ لیکن غیور کشمیری اعوام کی رگوں میں جب تک خون کا ایک قطرہ بھی باقی ہے وہ ایسا نہیںہونے دے گے ۔ بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ چھوٹے جلاد کی غلامی سے آزاد ہو کر بڑے جلاد کی غلامی میںآجائے ایسا ہر گز نہیں ہونے دے گے ۔ ریلی کے آخر میں کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے بھر پور نعرے لگائے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کردی۔ ان خیالات کااظہار رانا محمدآصف سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جھنگ نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری وانسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کئی بار عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت میں 1998ء میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا جبکہ اب کی بار پاکستان معاشی دھماکہ بھی میاں نواز شریف کی قیادت میں کررہا ہے جس کے بعد پاکستان کا شمار انشاء اللہ خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک میں ہونے لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائدین محب وطن ہیں اور انشاء اللہ کشمیر کا مسئلہ بھی میاں نوازشریف کی قیادت میں ہی حل ہو گا۔