جھنگ کی خبریں 5/11/2015

 Basic Life Sports Training Program

Basic Life Sports Training Program

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق موضع سلیانہ واصل شاہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 ڈاکٹر طارق سعید کی زیر نگرانی پنجاب رولر سپورٹ پروگرام ( (PRSPکے ضلعی مینجر غلام دستگیر کے تحت بیسک لائف سپورٹس کی ٹرینینگ دی جا رہی ہے اور اس کی ذمہ داری ریسکیو سیفٹی افیسر میڈم اصغری پروین کو سونپی گئی ہے اب تک 70 پی آر ایس پی کے نمائیدوں اور رضاکاروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تربیتی ٹرینینگ دی جاچکی ہے اور اس کا دورانیہ دو دن کا تھا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ ان کا مین مقصد فلڈ کے دنوں میں لوگوں کی مدد کرنا اورکسی بھی ناگہانی صورت حال میںریسکیو1122 کی معاونت کر نا مقصود ہے اس کے علاوہ ایمرجنسی کی صورت میں،فرسٹ ایڈ،آگ بجھانے ز خمیوں کو شفٹ کرنے ،سیلابی صورتحال کے دوران فوری طبی سہولیات فراہم کرنے ، خود کو محفوظ بنانے ،پولیس اور ایمر جنسی اداروں کو کال کرنے اور دیگر حفاظتی تدابیر کی ٹرینینگ کرواناشامل ہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ جو بھی ابتک تربیتی مشقیں مکمل کی جاچکی ہیں او ر اس ضمن میں مکمل ڈیٹا بھی مرتب کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ خصوصی تربیتی مہم اپنے حدف کی تکمیل تک جاری رکھی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پرانا چنیوٹ روڈ جھنگ سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب تیزرفتار موٹر سائیکل اور رکشہ کا تصاد م ہوا جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 15 سالہ طالب علم عثمان موقع پر ہی جابحق ہو گیا جبکہ 40 سالہ سادیہ اقبال 25 سالہ عمر دراز 16 سالہ اسد اللہ شدید زخمی ہواجنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امدادکے بعد سول ہسپتال جھنگ شفٹ کیا۔