جھنگ کی خبریں 1/2/2017

Speech

Speech

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک آزادی جموں کشمیر، دیگر جماعتوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف احتجاج۔ ضلعی امیر تحریک آزادی جموں کشمیرابوالقاسم کی قیادت میں حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف سرگودھا روڈ سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی میںضلعی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر عبدالجبار،ضلعی ترجمان ایم ڈبلیو ایم طاہر خان بلوچ،ضلعی امیر تعلقات عامہ منشاء جھنگوی،محمد ابرار کمبوہ صدر کمبوہ اتحاد،محمد بلال،محسن شاہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور بھارت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق شدید نعرہ بازی کی ۔پریس کلب پہنچ کر ضلعی امیر ابوالقاسم نے پریس کانفرنس کی ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ابوالقاسم نے کہا کہ حافظ سعید کی نظر بندی امریکا اور بھارت کے دبائو کے نتیجہ میں کی گئی ہے ۔کیونکہ حافظ سعید نے ہمیشہ تمام مسالک کی یکجہتی اور کشمیر کی آزادی کی بات کی ہے بھارت کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بر بریت کے پہاڑ ڈھا رہا ہے معصوم کشمیریوں کے قتل عام کرنے والے بھارت پر پابندی کیوں نہیں لگائی جاتی انہوں نے کہا کہ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کی نظر بندی قانون اور آئین کے خلاف ہے فی الفور ان کی نظر بندی ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ کل بھی کشمیری عوام کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حافظ سعید نے بلوچ رہنمائوں کو آپس میں لڑنے کی بجائے ملکی دفاع کے لیے اکٹھا کیا ہے جوکہ امریکہ اور بھارت کو برداشت نہیں ہو رہا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حافظ سعیدایک محب وطنی پاکستانی ہے اس کی نظر بندی فوری ختم کی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو عالمی سطح پربہتر اور موثر انداز میں بلند کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کشمیریوں کے موقف کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور انداز میںاجاگر کیا ہے ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی مولانا مسرور نواز جھنگوی نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ پانچ فروری کو حکومتی اور پارٹی پالیسی کے مطابق کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مقامی سطح پر پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔مولانا مسرور نواز نے شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ گلی محلوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنائے اور عرصہ دراز سے سیوریج کے مسائل کے شکار جھنگ کے عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صرف سٹرکوں کی صفائی بلدیہ کی ذمہ داری میں شامل نہ ہے بلکہ اندرون شہر سیوریج اور صفائی بھی بلدیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران شہر میں تشہیری فلیکس لگانے کی بجائے کارکردگی بہتر بنانے پر زور دے ۔

Meeting

Meeting


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( تحصیل رپورٹر )چیئر مین بلدیہ شیخ محمد نواز اکرم نے کہا ہے کہ وہ ادارہ سے تنخواہ ، سرکاری گاڑی اور دیگر وسائل حاصل کئے بغیر عوام کی بلا امتیاز خدمت کو اپنا شعار بنا چکے ہیں ۔ شہر کی سڑکوں اور بازاروں کی صفائی کے کام میں بہتری لانے کے بعد وارڈوں کی سطح پر رہائشی آبادیوں کی صفائی کیلئے ایک مستقل پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ روز ریلوے روڈ جھنگ سٹی وارڈ نمبر4میں ہفتہ صفائی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وارڈ کونسلرچوہدری اسحاق، علاقہ کی مخیر اور سماجی شخصیات حاجی آزادناصر ، ملک خالد، رانا وجاہت، ماسٹر یونس، حکیم انوارالحق سمیت بلدیہ کے افسران ، سینٹری سٹاف اوردیگر متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔ شیخ نواز اکرم نے کہا کہ اِدھر اُدھر باگ دوڑ کی بجائے ایک ترتیب کے ساتھ وارڈوں کی سطح پر صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ کم وسائل کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ مثبت نتائج حاصل کئے جا سکیں۔ انہوںنے کہا کہ شہر کے تاجردکانداراور سرکاری و نجی اداروں کے افسران اور عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ روزانہ کا کوڑا کرکٹ ایک مقررہ اوقات کے دوران ہی جمع کریں تاکہ تاکہ بلدیہ کا عملہ اسے بروقت اٹھالے جاسکے تاکہ شہر صاف ستھرا نظر آتا رہے۔ شیخ نواز اکرم نے کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا باعث تجاوزات کے خاتمے کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ ، تاجر تنظیموں اوردیگر تمام متعلقین کے تعاون اور معاونت سے اس عوامی مسلے کا بھی حل نکال لیا جائیگا۔ انہوںنے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی ، سیوریج لائنوں کو کلیئر کرنا، تجاوزات کا خاتمہ اور دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے وہ اور بلدیہ کا عملہ سرگرم عمل ہے تاہم اس ضمن میں عوام الناس کا تعاون بھی انتہائی ضروری ہے۔ شیخ نواز اکرم نے کہا کہ بلدیہ جھنگ کے افسران اور عملہ کو شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کے حوالہ سے خصوصی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں تاہم شہریوں سے بھی التماس ہے کہ وہ بلدیہ کے عملہ سے نہ صرف تعاون کریں بلکہ انکی عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ چیئرمین بلدیہ نے مزید کہا کہ ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی کمشنر کو ضلعی کچہر ی کے اطراف اور شہر میں کسی موزوں جگہ پر مردو خواتین کیلئے الگ الگ پبلک ٹائلٹ کی تعمیر کے حوالہ سے شفارشات پیش کی جائینگی تاکہ دورز دراز سے آنے والے عوام کی بنیادی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ( تحصیل رپورٹر ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ہارون رشید نے کہا ہے کہ ضلع میں ناقص ،غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائیگا تاکہ عوام کو صاف اورمعیاری خوراک مل سکے۔ انہوںنے ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی افسران کو تحصیل سطح پر متحرک کیا جائے اورمضرصحت گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق اور ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوںنے یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ کی ہدایت پر روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا جائزہ لینے کے دوران ماہانہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرز،ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر تنویر احمد، ڈی او انڈسٹری محمد متین اصغرمحکمہ خوراک اور دیگر متعلقہ ضلعی افسران کے علاوہ پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس، تاجر تنظیموں کے نمائندگان ،انجمن تاجران،انجمن قصاب ،سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن اور دیگر صارفین کے نمائندگان موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ہارون رشید نے کہا کہ تاجروں اور دکانداروں کی طرف سے خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا تاہم پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر سبز منڈیوں ،مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے مارکر صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوںنے مزید کہا کہ معیاری اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کویقینی بناتے ہوئے گراں فروشوں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں تاکہ صارفین کے مفاد کاتحفظ کیا جا سکے ۔اجلاس میں صارفین اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے باہمی صلاح مشورے سے اشیائے خوردونوش کے ریٹ مختص کئے گئے۔
۔۔۔///۔۔۔
Meeting

Meeting

جھنگ( تحصیل رپورٹر )ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ نے محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسان پیکج کے ثمرات تیز رفتاری سے کسانوں اور کاشتکاروں تک پہنچائیں اس ضمن میں کسان پیکج کے حوالہ سے کسی قسم کی سست روی اور نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈی سی غازی امان اللہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے زرعی شعبے کے استحکام کے لئے صوبہ میں انقلابی زرعی اصلاحات متعارف کرائی ہیںاس حوالہ سے گورنمنٹ کے سپیشل کسان پیکج کے تحت چھوٹے کسانوں اور زمینداروں کی سہولیات اور خوشحالی کیلئے فارمر ڈے کا انعقاد/آگاہی پروگرام، سولر سسٹم کی تنصیب،کسانوںکی رجسٹریشن اور سمارٹ کارڈ کا اجراء اوربیج کی فراہمی کے علاوہ مشینی طریقوں سے کاشتکاری کو فروغ کی حکمت عملی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ کسانوں اور زمینداروں کے لئے خصوصی باہمی مشاورت کا پلیٹ فارم ہے جہاں پر بلا جھجک پیش کئے جانے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے اس حوالہ سے کاشتکاران اور کسان حضرات ملکی معیشت اور خوشحالی کیلئے حکومت کی جانب سے جاری سکیموں سے بھرپوراستفادہ حاصل کریں۔ڈی سی غازی امان اللہ نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ قبل از وقت کپاس کی کاشت پر دفعہ 144کے نفاذ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ گلابی سنڈی کو تلف کیا جاسکے۔دریں اثناء اجلاس میں فصل ربیع و خریف کے کاشت کے ٹارگٹ کا جائزہ، بیجوں اور کھاد کی فراہمی میں درپیش مسائل،گنے کے کاشتکاروں کی واجب الادا رقوم،نہری پانی کی فراہمی ، زرعی قرضہ جات کے حصول میں مشکلات ،حیوانات کے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم، پانی کے کھالوں کو پختہ کرنے اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول،شجر کاری ،تجزیہ زمین و پانی کے علاوہ دیگر زراعت سے متعلقہ دیگر امور زیر بحث لائے گئے اور اس ضمن میں قابل عمل فیصلہ جات اور اقدامات کئے گئے۔بعد ازاں ڈی سی غازی امان اللہ نے ڈی او لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ ضلع میں قائم سلاٹرز ہائوسز کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کرتے ہوئے ذبح کا طریقہ کار، صفائی ستھرائی،سلاٹر ہائوسز کی خستہ حالی اور دیگر امور کیلئے بہترین حکمت عملی بنائیں ۔منعقدہ اجلاس میں محکمہ زراعت ، محکمہ انہار،لائیو سٹاک،فیسکو،واٹر مینجمنٹ ،سیڈ کارپوریشن بنکوں کے افسران ، کھاد بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ کسانوں اور کاشتکار حضرات نے شرکت کی۔
۔۔۔///۔۔۔
دو ٹرالر کے تصادم میں ایک شخص جابحق پانچ شدیدزخمی۔
ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا
جھنگ(تحصیل رپورٹر )محمد زبیر میڈیا کواڈینیٹر کے مطابق ملتان روڈ اڈا 12کھکھ کے قریبدوتیزرفتار ٹرالر آپس میں ٹکڑائے جس سے 17 سالہ ثاقب ولد نواز موقع پر ہی جابحق ہو گیا جبکہ 32محمد شریف 25سالہ محمد عمران 28سالہ مشتاق احمد 25سالہ مبشر ندیم 17سالہ محمد علی شدید زخمی ہو ا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت وہاں پہنچی تما م زخمیوںکو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )نا مو س رسا لت ۖاور حر مین الشر فین کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قر با نی سے در یغ نہیں کیا جا ئے ۔تو ہین ر سا لت کے قا نو ن میں تبد یلی کو ہر گز بر داشت نہیں کیا جا ئے گا ۔تو ہین ر سا لت کر نے وا لے بد بخت کی سز ا سزائے مو ت ہی ہے ۔قا د یا نی لا بی اور سیکو لر قو تیں اس قا نو ن میں تبد یلی کیلئے سر تو ڑ کو ششیں کر ر ہی ہیں جیسے کسی صو ر ت کا میا ب نہیں ہو نے د یا جا ئے گا ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر عا لمی مجلس تحفظ ختم نبو ت کے ضلعی امیر مو لا نا سید مصدو ق حسین بخا ر ی ، جمعیت علما ء اسلام کے ر ہنما مو لانا محمد اقبا ل خا ن شیر وانی ، انٹر نیشنل ختم نبو ت مو ومنٹ کے امیر صا حبز اد ہقا ر ی ابو بکر مد نی ، مو لانا پیر محمد اشر ف ہمدر د ، مولانا محمد عثمان مد نی نے اپنے بیا ن میں کیا ۔انہو ں نے کہا حکو مت ملک کے د فا ع کو مضبو ط بنا نے کیلئے اپنی خا ر جہ پا لیسیو ں کو تبد یل کر ے مسئلہ کشمیر کو حل کر وا نے کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کر ے اور پا کستا ن اور کشمیر میں جا ر ی بھا ر تی غنڈہ گر د ی کو بے نقا ب کیا جا ئے تا کہ د نیا کو مو د ی سر کا ر کا اصل چہر ہ د یکھا یا جا سکے ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن میں جا ر ی د ہشتگر ی میں ہمسا یہ مما لک ملو ث ہیں حکو مت ملک د شمن عنا صر کے خلا ف سخت ایکشن لے تا کہ ملک سے د ہشتگر د ی کا جڑ ھ سے خا تمہ ہو سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )امر یکی صد ر ٹر مپ کو مسلما نو ں سے د شمنی مہنگی پڑ ے گی اگر ٹر مپ نے اپنا لہجہ د ر ست نہ کیا تو امر یکی عو ام بھی اسے اپنے ملک میں تسلیم نہیں کر ے گی ۔ مسلما نو ں کے خلا ف امر یکی اقد اما ت ہی امر یکہ کی تبا ہی کا زر یعہ بنے گا د نیا میں نہ پہلے کو ئی مسلما نو ں کو ختم کر سکا ہے اور نہ ائند ہ کو ئی ختم کر سکے گا ۔پا کستا ن کی مذ ہبی قو تیں ملکر د شمنا نا ن پا کستا ن کی سا ز شو ں کو نا کام بنا ئیں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار اہلسنت و الجما عت کے مر کز ی ر ہنما مو لا نا عبد الغفو ر جھنگو ی نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہو ں نے کہاملک کے حکمر ان اگر ملک سے مخلص ہو جا ئیں تو ملک کے تما م مسائل چند د نو ں میں حل ہو سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ محب و طن علما ء کر ام کو فو رتھ شیڈ ول کی لسٹ سے خا ر ج کیا جا ئے اور فو رتھ شیڈ و ل میں چو ر اور کر پٹ لو گو ں پر لگا یا جا ئے تا کہ ایسے افر اد قانو ن کی نظر میں ر ہیں گے جس کے نتیجہ میں ملک سے کر پشن ، چو ر ی ڈکیتی کی وا ر داتیں نا ہو نے کے بر ابر ر ہ جا ئیں گی اور ملک میں مثا لی امن قا ئم ہو جا ئے گا ۔