جھنگ کی خبریں 25/4/2016

Jhang

Jhang

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سیٹلائٹ ٹائون جھنگ کے انچارج رانا مظہرالحق عدل و انصاف کی ایک منہ بولتی تصویر ہے جو آج کے پر آ شوب اور نفسا نفسی کے شکار معاشرے میں بھی اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کر رہا ہے جس کے اس اعلی اقدام کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ مذکورہ آفیسر غریب اور بے بس مظلوم افراد کیلئے سایہ شجر دار کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ ظالم و جابر افراد کیلئے ننگی تلوار کی حیثیت رکھتا ہے ان خیالات کااظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے خیالات ہمیشہ محکمہ پولیس کے خلاف دھندلے دھندلے رہے ہیں چونکہ بعض پولیس اہلکار راتوں رات امیر بننے کی خا طر ظلم و ستم لوٹ مار اور ناانصا فیوں کی تاریخ رقم کر کے نہ صرف محکمہ پولیس بلکہ انسانیت کے نام پر بھی ایک بد نما داغ بن کر رہ گئے ہیں لیکن مذکورہ آ فیسر اس اندھیر نگری میں قطب ستارہ کی حیثیت رکھتا ہے جس کی چمک سے محکمہ پولیس جگمگا رہا ہے در حقیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ آ فیسر کا شمار چند ایک ایماندار افسران میں ہوتا ہے جو اپنے فرائض و منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں مذکورہ آ فیسر کا یہ خوبصورت اقدام گلاب کے پھول کی طرح ہے جس کے اردگرد کانٹے ہوتے ہیں لیکن وہ اپنی خوشبو سے لوگوں کے ذہنوں کو معطر کر رہا ہوتا ہے مذکورہ آ فیسر کا مظلوم اور بے بس افراد کے ساتھ انداز گفتگو کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اطمینان اور پیارومحبت کے فرشتے آئے روز اس کے دل و دماغ پر اترتے ہیں لیکن اس کے برعکس ظالم و جابر افراد مذکورہ آ فیسر کو دیکھ کر ایسے سہم جاتے ہیں جیسے سیاہ رات میں صبح کا پرندہ اور اگر حقیقت کے آئینے میں دیکھا جائے تو مذکورہ آ فیسر کا یہ اعلی اقدام دوسرے راشی و بد کردار افسران جو نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھے ہیں مثل راہ ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (تحصیل رپورٹر) انجمن تاجران یوسف شاہ روڈکے سینئرراہنماء محمدفاروق نجمی نے کہاہے کہ جاگیرداروں اور سیاستدانوں نے جان بوجھ کرجھنگ کوپسما ندہ رکھااورتعلیم سے محروم رکھ کرہماری آنیوالی نسلوںکوتباہ کردیا۔گزشتہ روزصحافیوںسے ایک ملاقات کے دورا ن گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ1849میںجھنگ کوضلع بنایاگیاجبکہ شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ،لیہ،بھکر،پنڈی بھٹیاںاور چنیوٹ جھنگ میںشامل تھے لیکن فیصل آبادڈویثرن بن گیامگرجھنگ آج بھی ضلع ہے،بعدازاںتحصیل چنیوٹ کوبھی ضلع بنادیا گیا۔ انکاکہناتھاکہ قیام پاکستا ن سے پہلے اورابتک ہردورحکومت میںجھنگ کے افرادوزارت،سفارت کے اعلی عہدوںپرفائز رہنے کے باوجودجان بوجھ کرضلع کوپسماندہ رکھاجسکی مثال نہیںملتی۔انہوںنے کہاکہ پورے ملک میںجھنگ پسماندگی،غربت اوربیروز گاری کی علامت بن کر رہ گیاہے۔مزیدکہاکہ جھنگ کی عوام کواپنی سوچ بدلناہوگی اوربالخصوص اس معا ملہ میںجھنگ ضلع بھرکی صحافی برادری اپنابھرپورکرداراداکرتے ہوئے عوام میںشعورپیداکریںتاکہ ہم اپنی آنیوالی نسلوںکا مستقبل بنا سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ کے معروف نواحی قصبے موضع مکھیانہ میں بنائی جانے والی نئی پنجابی فلم بائو جی کی عکس بندی شروع ہوچکی ہے جسکے پرڈویوسر جاوید قریشی ہیں جوکہ فلم میںبطور ہیرو کاکردار بھی ادا کر رہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ موضع مکھیانہ جھنگ کابہت ہی مردم خیز علاقہ ہے جوکہ دریائے چناب کے بائیں کنارے پر برلب چنیوٹ روڈ واقع ہے موضع مکھیانہ نے بہت سی اہم اور معروف سیاسی وعوامی شخصیات پیدا کی ہیں جن میں سابقہ مشیر وزیر اعلی پنجاب مہر اسلم بھروانہ اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلطان سکندر بھروانہ شامل ہیں جنکے خصوصی تعاون سے فلم کی عکسبندی کی جاری ہے ان کی اس کاوش پر فلم بنانے والی ٹیم کے تمام ممبران اور عوامی حلقوں نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے اس فلم کی خاص بات اس فلم کے منصف جانی واکر ہیں جوکہ جھنگ کی معروف فنی شخصیت میں جنہوں نے فن کے میدان میں جھنگ کانام روشن کیاہے جوکہ مصنف کے علاوہ فلم میں ولن کے کردار بھی ادا کر رہے ہیں فلم کی عکاسی کی ذمہ داری معروف کیمرہ مین اعظم سونو کررہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں پروڈیوسر جاوید قریشی کے علاوہ معاون فلم ساز صدام حسین،عمران عظمت،منتظم اعلی ریاض بھٹی،وحید چوہدری ،شوکت تبسم شامل ہیں فلم کے مرکزی کرداروں میں جاوید قریشی ،انمول ناز،عمران عظمت، صدام حسین، جان محمد جانی ،ریاض بھٹی ،علیزہ چوہدری بھی شامل ہیں جھنگ کے عوامی حلقے امید کرتے ہیں کہ یہ فلم جھنگ کی ثقافتی اقدار کو بہتر ین انداز میں اجاگرکرے گی۔