فیصل آباد کی خبریں 18/7/2016

Jhang News

Jhang News

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فیلڈ میں رہتے ہوئے انسداد ڈینگی پروگرام کی خود نگرانی کریںکیونکہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے والے اہلکاران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔ وہ گذشتہ روز ڈی سی او آفس میں ضلع بھر میں ڈینگی کے مکمل سد باب کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈی او سی ہارون رشید،ای ڈی او سی ڈی خالد راجو،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام قادر،ایم ایس ڈاکٹر حبیب بٹر،ای ڈی او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد، ای ڈی او زراعت، ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل ،ڈی او ماحولیات محمد نواز سیال اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے افسران کو سختی سے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے سے حکومتی ٹاسک کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں اوردفاتر میں تمام افسران اور ماتحت عملہ اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں۔اجلاس کے دوران ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈینگی کائونٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں سے ڈینگی کے حوالہ سے شکایات اور معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ انہوںنے مزید بتا یا کہ ڈی ایچ کیو میں ڈینگی کے حوالہ سے وارڈز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ای ڈی او ہیلتھ نے مزید بتایا کہ ڈینگی کے تدارک اور حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے محکمہ صحت کی طرف سے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوفیلڈ میں متحرک رہیں گی۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے ای ڈی او ایجوکیشن کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع کے تمام سکولوں میں چھٹیوں کے دوران صفائی ستھرائی کے کام کو مکمل کروائیں اورحالیہ بارشو ں کے باعث جمع ہونے والے پانی کا ہنگامی بنیادوں پر اخراج کروائیںاور سکولوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کی وہ خود نگرانی کریں۔ ڈی سی او نے سکولوں میں پانی کے جمع ہونے کی نشاندہی اور اخراج اورانسداد ڈینگی کے حوالہ سے اقدامات کی نگرانی کیلئے ایک کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ہی اچانک وزٹ کر کے چیکنگ کریں گے۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے ٹی ایم اے کے افسران کو ہدایت کی کہ شہر میںگندے پانی کے جوہڑجو مختلف موذی امراض کا سبب بن سکتے ہیں انہیں فوری طور پر ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ23 جولائی کو ڈینگی ڈے منایا جائیگا جس میں تمام محکمہ جات اپنے اپنے اداروں میں سیمینار اور واکس کا اہتما م کریں گے اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائینگے اور سکولوں کے علاوہ مدارس میں بھی انسداد ڈینگی کے حوالہ سے پروگرام منعقد کروائیں جائینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قبل LNG پاور پلانٹ پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک اینٹی ٹیرارسٹ مووک ایکسرسائز ہوئی جس میںڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر طار ق سعیداور اس کی ٹیم کے ساتھ ساتھ ، سول ڈیفنس، ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ ، ڈی ایس پی سٹی سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا ۔ ایکسرسائز میں دہشت گرد وںنے پاور پلانٹ پر قبضہ کرلیا ۔ سیکورٹی اداروں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے کامیاب آپریشن کے بعد پاور پلانٹ کو دہشت گردوں سے آزاد کرایا ۔اینٹی ٹیرارسٹ مووک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی صلاحیت کو جانچنا اور اداروں کی آپس میں ایسے موقع پر رابطہ کارکو جانچنا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے آسانی سے نپٹا جاسکے ۔ آخر میں اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) چناب کالج سٹور میں اچانک آگ لگنے سے کمپیوٹر اور لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیاریسکیو ذرائع کے مطابق شام کے وقت اچانک چناب کالج کے سٹور میں میں آگ بھڑک اُٹھی جس سے سٹور میں موجود لاکھوں مالیت کا قیمتی سامان اور کمپیوٹر جل کر راکھ بن گیا ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔