بھمبر کی خبریں 27/6/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں صارفین کو مہنگائی اور ناجائز منافع خوری سے محفوظ رکھنے کیلئے روزمرہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ اس حوالہ سے لوگوں کوملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش مقررہ قیمتوں پر فروخت کرنے،ریٹ لسٹیں دکانوں میں نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور ناپ تول کے پیمانہ کو درست رکھنے کے کام کو یقینی بنانے کیلئے قائم مقام ڈی سی او شوکت علی کھچی ڈی پی اوہمایوں مسعود سندھو اور اے ڈی سی محمد اویس ملک کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کی مرکزی سبزی و پھل منڈی،رمضان بازاروںاور اوپن مارکیٹوں کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔اس ضمن میں گزشتہ روز قائم مقام ڈی سی او شوکت علی کھچی نے ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو کے ہمراہ شہر کی سبزی و پھل منڈی کے دورہ کے دوران سبزیوں اور پھلوں کے دستیاب سٹاک کی کوالٹی کو چیک کیا اور بولی کے مراحل کا بغور جائزہ لیا۔قائم مقام ڈی سی او نے اس موقع پر کہا کہ سبزی اور فروٹ منڈی کی موثر نگرانی اور دیکھ بھال کی وجہ سے حقیقی معنوں میں قیمتوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ عملہ کو منڈی کی بیرونی اطراف پھڑیے اور ریڑھی بانوں کو سبزی اور فروٹ کی ریٹ لسٹ بروقت مہیا کرنے اور ٹی ایم اے کے عملہ کو تنبیہ کی کہ وہ صفائی و ستھرائی کے نظام کو مزید بہتراور موثر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی پی اوہمایوں مسعود سندھو نے ٹریفک پولیس کے عملہ کو میسر ڈیوٹی کے ذریعے ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے کا پابند کیا ۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ ( تحصیل رپورٹر ) ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 ڈاکٹر طارق سعید نے بتایا ہے کہ پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122جھنگ اسٹیشن پر یکم رمضان سے بیس رمضان المبارک تک 8884 کالز موصول ہوئیں جن میں1324ایمرجنسی کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122نے جن 1324 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 286روڈ ایکسیڈنٹ ، 856میڈیکل ایمرجنسیز 19آگ لگنے کے واقعات37کرائم کالز اور 121 متفرق واقعات کے علاوہ 03عمارت منہدم ہونے اور 02 ڈوبنے کے واقعات بھی شامل ہیں۔ریسکیو 1122کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج66.2 فیصد جبکہ ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 4.2 فیصد رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں ابتک 1365افرادکو ریسکیواورہسپتال شفٹ کیا گیااور350 مریضوں کو ابتدائی طبی امدا د دی گئی جبکہ 46 افراد مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ۔ ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسرنے مزید کہا کہ شہریو ں کو چاہیے کہ بالخصوص افطاری کے اوقات کارکے حوالہ سے جلد بازی اور تیز رفتاری سے پرہیز کریں تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے ۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ( تحصیل رپورٹر ) نجی سماجی تنظیم کے تعاون سے ڈسٹرکٹ جیل میں نو عمر وارڈ اور خواتین وارڈمیں اسیران میںعید گفٹ تقسیم کئے اور نو عمر وارڈکے اسیران کی جانب سے خصوصی طور پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔اس موقع پر شیخ محمد افضل جاوید سپرنٹنڈنٹ جیل اور تنظیم کے ممبران چوہدری مشتاق ایڈووکیٹ، مسز مشتاق ایڈووکیٹ، ڈاکٹر بلقیس گائناکالوجسٹ، پرویز شوگر ملز ، مسزمنظور اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ جاوید رشید مو جود تھے۔
۔۔۔///۔۔۔

Jhang

Jhang

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے دورہ جھنگ کے دوران محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے فلاحی مرکز اٹھارہ ہزاری کا اچانک معائنہ کیا اور مرکز کی کارکردگی و ریکارڈ کی جانچ کرتے ہوئے سٹاف سے فرائض کی ادائیگی کے بارے میں دریافت کیا ۔ سٹاف کی طرف سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ڈویژنل کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کو ہدایت کی کہ وہ فلاحی مرکز کے سٹاف کی تفصیل ‘ انکی کارکردگی اور اہداف کے حصول ‘محکمانہ مانیٹرنگ و دیگر دفتر امور پر مبنی ڈیٹا تیار کرکے انہیں بھجوائیں ۔ کمشنر نے فلاحی مرکز میں صفائی کی ابتر صورتحال پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور سٹاف کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور عدم توجہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو کہ اعلی نظم و نسق کے منافی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوری اصلاح احوال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے ضلعی سربراہ ضلعی دفاتر کے معاملات کو درست بنائیں۔