جھنگ کی خبریں 8/6/2016

DPO

DPO

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے اقدامات سے عوام کو اشیاء ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے، سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولیوں کی مانیٹرنگ کی وجہ سے عملی طور پر بہتری واقع ہوئی ہے اور اسکے ساتھ کاشتکاروں اور فروخت کندگان کے مسائل کو بھی حل کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھنگ کی مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے سبزیات و پھلوں کی فروخت کی بولی کے مراحل کا بغور جائزہ لیا اور کاشتکاروں و فروخت کندگان سے اُنہیں درپیش مسائل کے حوالہ سے اُن سے تبادلہ خیال کیا۔ ڈی سی او نے محکمہ زراعت و مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اُس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کی کمزور صورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم اے افسران کو اس امرپر فوری توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ صبح بولی کے وقت سبز منڈیوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیںاور روزانہ کی بنیاد پر صبح آٹھ بجے تک پھڑیوں، دکانداروںاور دستی ریڑھی بانوں کو پرائس لسٹیں مہیا کی جائیں تاکہ صارفین کو مقررہ نرخوں کے مطابق پھل و سبزیات کی فروخت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع بھر میں قائم کئے گئے سہولت بازاروں میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاوہ بازاروں سے گزرنے والی ٹریفک پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کوئی شر پسند اپنے باپاک عزائم میں کامیاب نہ ہوسکے۔انہوںنے پھڑیوں کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ دکانداروں کو مقررہ ریٹ پر پھل سبزیات فروخت کریں اورسبز منڈی روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات سے گریز کریں انہوںنے اس دوران مختلف سبزیات اور پھلوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیااور کاشتکاروں و آڑھتیوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی دریافت کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر راجہ خرم شہزاد نے علیٰ الصبح شہر کی مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر خریداروں اور کاشتکاروں سے مسائل معلوم کئے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔اس موقع پر محکمہ زراعت ،مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈی سی او نے سبزی و فروٹ منڈی میں فراہم کردہ سٹاک کی کوالٹی کو چیک کیا اور بولی کے مراحل کا بغور جائزہ لیا۔انہوںنے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ عملہ کو منڈی کی بیرونی اطراف پھڑیے اور ریڑھی بانوں کو سبزی اور فروٹ کی ریٹ لسٹ بروقت مہیا کرنے کی ہدایات دیں ۔انہوںنے ٹی ایم اے کے عملہ کو تنبیہ کی کہ وہ صفائی و ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں جبکہ ٹریفک پولیس کے عملہ کو میسر ڈیوٹی کے ذریعے ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے کا پابند کیا ۔ڈی سی او نے کہا کہ سبزی اور فروٹ منڈی کی موثر نگرانی اور دیکھ بھال کی وجہ سے حقیقی معنوں میں قیمتوں کو کنٹرول میں کیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس ضمن میں شکایات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیاہے۔ڈی سی او نے پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کو چھوٹے اور بڑے گوشت کے معیار اور مقرر کردہ ریٹس پر عوام کو فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔انہوںنے تاجروں ،دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو مقررہ کردہ ریٹس پر اشیاء کی فروخت پر قانونی تحفظ کی یقین دہانی بھی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(تحصیل رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر راجہ خرم شہزاد نے علیٰ الصبح شہر کی مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر خریداروں اور کاشتکاروں سے مسائل معلوم کئے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔اس موقع پر محکمہ زراعت ،مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈی سی او نے سبزی و فروٹ منڈی میں فراہم کردہ سٹاک کی کوالٹی کو چیک کیا اور بولی کے مراحل کا بغور جائزہ لیا۔انہوںنے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ عملہ کو منڈی کی بیرونی اطراف پھڑیے اور ریڑھی بانوں کو سبزی اور فروٹ کی ریٹ لسٹ بروقت مہیا کرنے کی ہدایات دیں ۔انہوںنے ٹی ایم اے کے عملہ کو تنبیہ کی کہ وہ صفائی و ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں جبکہ ٹریفک پولیس کے عملہ کو میسر ڈیوٹی کے ذریعے ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے کا پابند کیا ۔ڈی سی او نے کہا کہ سبزی اور فروٹ منڈی کی موثر نگرانی اور دیکھ بھال کی وجہ سے حقیقی معنوں میں قیمتوں کو کنٹرول میں کیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس ضمن میں شکایات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیاہے۔ڈی سی او نے پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کو چھوٹے اور بڑے گوشت کے معیار اور مقرر کردہ ریٹس پر عوام کو فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔انہوںنے تاجروں ،دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو مقررہ کردہ ریٹس پر اشیاء کی فروخت پر قانونی تحفظ کی یقین دہانی بھی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کرپشن، رشوت ستانی اور ناانصافی نے ملک کو کنگال کردیا ہے ۔ڈاکٹرعبدالجبار
جھنگ ( تحصیل رپورٹر)چیئرمین پاکستان کسان بورڈ پنجاب اور جماعت اسلامی ضلع جھنگ کے سینئر رہنما اور NA-89جھنگ سے امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالجبارخان نے کہا ہے کہ پاکستان بننے کے بعد آج تک برسر اقتدارآنے والے حکمرانوں کی طرز حکمرانی اور کردار نے قوم کو مایوس اور حصول پاکستان کے مقاصد سے دور کردیا ہے۔ لوٹ مار، کرپشن، اقربا پروری ، رشوت ستانی اور ناانصافی نے وطن عزیز کو کنگال کردیا ہے ، اگر قوم ظلم اور ظالم حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کے خلاف نہ اٹھی تو آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مجموعی قرضے 70ارب ڈالر ہیں جبکہ صرف50شخصیات کے بیرون ملک اثاثے 500ارب ڈالر ہیں اگر یہ رقم واپس لائی جائے تو تمام بیرونی قرضے اتارے جاسکتے ہیں اور ملک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے لگے گا۔