جھنگ کی خبریں 15/8/2015

Jhang Rescue 1122

Jhang Rescue 1122

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریسکیو 1122 نے دوران رننگ نو امیدواروں کو ہسپتال شفٹ کیا ڈی پی او ذیشان اصغر کی زیر نگرانی چنیوٹ روڈ نیا بائی پاس پر منعقد محکمہ پولیس میں بھرتی ہونے والے تقریباً 19 سوامید واروں نے حصہ لیا دوران رننگ نو امید وار بے ہوش ہو کر گر گئے جن کو فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا گیا جبکہ 27 امیدواروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔

جھنگ : شہید ضیاء الحق کی برسی میں شرکت کیلئے قافلہ 17اگست کو علی الصبح روانہ ہوگا۔ ذوالفقار بلوچ ۔ ضلعی صدر شہیدضیاء الحق فاؤنڈیشن جھنگ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق صدر پاکستان شہید جنرل ضیاء الحق کی برسی میں شرکت کیلئے قافلہ ذوالفقار بلوچ ضلعی صدر شہیدضیاء الحق فاؤنڈیشن کی زیرقیادت 17اگست کو لاری اڈا سے روانہ ہوگا۔ یہ بات شہید ضیاء الحق فاؤنڈیشن جھنگ کی جاری ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی۔ ذوالفقار بلوچ کا کہنا ہے کہ شہید ضیاء الحق اسلام کے سچے داعی تھے جن کے دور میں پاکستان کا دفاع مضبوط سے مضبوط تر ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ قافلہ 17اگست کی صبح چھ بجے لاری اڈا جھنگ سے روانہ ہوگا جو اسلام آباد پہنچ کر فیصل مسجد کے احاطے میں شہید ضیاء الحق کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر چڑھائے گا۔ بعد ازاں جھنگ کے عہدیداران شہید ضیاء الحق کے وارث اعجاز الحق سے ملاقات بھی کریں گے۔