جھنگ کی خبریں 25/10/2016

Jhang News

Jhang News

جھنگ (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے ہدایت کی ہے کہپرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر ضلعی افسران مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اس ضمن میں گراں فروشوں اورذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ صارفین کے مفاد کاتحفظ کیا جا سکے۔انہوں نے یہ ہدایات روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کے نرخوں کا جائزہ لینے کے دوران ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اس موقع پرڈی او سی ہارون رشید، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر تنویر احمد، ڈی او انڈسٹری محمد متین اصغر،متعلقہ ضلعی افسران کے علاوہ پرائس مجسٹریٹس، تاجر تنظیموں کے نمائندگان ،انجمن تاجران،انجمن قصاب ،سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن اور دیگر صارفین کے نمائندگان موجود تھے۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر افسران کو متحرک کیا جائے اورمضرصحت گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق اور ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے عوام کے تعاون سے ہی ایسے افراد کا احتساب کیا جا سکتاہے۔ اجلاس میں صارفین اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے باہمی صلاح مشورے سے اشیائے خوردونوش کے ریٹ مختص کئے گئے ہیں جس کے مطابق عا م مارکیٹ میں20کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلہ حکومت کی پالیسی کے مطابق فروخت کیا جائیگا جبکہ ،چاول سپر کرنل کچی پرانے 86اور نئے 70روپے اورچاول اری37روپے فی کلوگرام جبکہ ویجیٹیبل گھی کسان ،کشمیر ، اقبال ،فواد،حور اورکراچی برانڈ حکومت کی پالیسی کے مطابق ہی فروخت کیاجائے گا اسی طرح چینی70روپے فی کلو،سرخ مرچ پسی ہوئی 220 روپے ،کالا چنا باریک 136اورموٹا142 روپے،سفید چنا موٹا158روپے اور باریک156روپے فی کلو گرام، دال چناباریک145روپے،دال چنا موٹی 152روپے فی کلو گرام، بیسن 150روپے،دال مسورموٹی 115روپے،دال مسور باریک140روپے،ماش دال دھلی ہوئی 185روپے،ان دھلی180روپے، دال مونگ دھلی 100 روپے، چھوٹا گوشت600روپے، بڑا گوشت280روپے فی کلو گرام، کھلادودھ60روپے لیٹر،دہی70روپے فی کلو، روٹی 100گرام5روپے، روٹی خمیری7روپے،نان سادہ 7روپے اور نان روغنی 10روپے فروخت ہو گا جبکہ پھل و سبزیات اور چکن برائیلر/انڈہ پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہونگے۔ڈی سی او غازی امان اللہ نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹوں کی موجودگی اور انکے مطابق فروخت کی چیکنگ میں کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔انہوںنے تمام پرائس مجسٹریٹس، تاجر تنظیموں کے نمائندگان ،انجمن تاجران،سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن اور دیگر نمائندگان کو میسر رابطہ بحال کرکے قیمتوں کی کمی پر مکمل طورپر عمل درآمدکو یقینی بنا نے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور نا اہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) ڈی سی او /ایڈ منسٹریٹر ضلعی حکومت غازی امان اللہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ144کے تحت ایک حکم نافذ کیا ہے جس کی رو سے انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادکے زیر اہتمام ہونے والے انٹر میڈیٹ سپلیمنٹری امتحانات2016ء کے سلسلہ میں ضلع کی حدود میں بنائے گئے امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ رولنمبر کے حامل امید واران دوران پرچہ کتاب،گائیڈ،ڈیجیٹل ڈائری،موبائل فون و دیگر ایسا کوئی مواد جو پرچہ حل کرنے میں مدد گار ثابت ہوہرگز ہمراہ نہ لائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) جھنگ پا کستا ن کا قد یم تر ین ضلع ہے حکو مت اس ضلع کو ڈو یژن بنا ئے تا کہ ضلع جھنگ کی عو ام تر قی و خو شحا لی کی را ہ پر گا مز ن ہو سکے ۔جھنگ کی عو ام کا د یر ینہ مطا لبہ جھنگ کو ڈو یژن بنا و کو منظو ر کیا جا ئے اور اس قد یم ضلع کو ڈو یژن بنا کر اس کی محر و میو ں کو دور کیا جا ئے جھنگ میں یو نیو ر سٹی نہ ہو نے کی و جہ سے جھنگ کی بیٹیا ں تعلیم کیلئے دوسر ے اضلع میں تعلیم حا صل کر ر ہی ہیں جھنگ کے سا تھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک نہ کیا جا ئے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار سما جی شخصیت پر نسپل کیڈ ٹ کا لج جھنگ کما نڈ ر( ر) صہیب فا رو ق نے اپنے ایک بیا ن میں کیا . انہو ں نے کہا کہ جھنگ ایک صد ی سے ز ائد رعر صہ سے ضلع چلا آر ہا ہے جھنگ کی تحصیلیں ضلع سے ڈو یژ ن بن چکی ہیں لیکن جھنگ کی حا لت بہتر ہو نے کی بجا ئے ابتر ہو تی جا ر ہی ہے ۔ انہو ں نے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ جھنگ کو فو ر ی ڈو یژ ن کا د ر جہ دیکر جھنگ میں یو نیو ر سٹی ، اسٹیڈیم ، میڈ یکل کا لج ، ائرپو ر ٹ اور د یگر تر قیا تی منصو بے شر وع کیے جا ئیں تا کہ جھنگ تر قی کی ر اہ پر گا مز ن ہو سکے ۔انہو ں نے کہاکہ و ز یر اعلی پنجا ب میا ں شہبا ز شر یف جھنگ کی عو ام سے کیا گیا اپنا و عد ہ پو را کر یں اور جھنگ میں یو نیو ر سٹی بنو ائیں تا کہ جھنگ کے ہز ارو ںطلبا و طلبا ت دیگر شہر وں کے د ھکے کھا نے سے بچ سکیں او ر پنے گھر میں ر ہتے ہو اعلی تعلیم حا صل کر سکے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (تحصیل رپورٹر) اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرزیونین صوفی رمضان انقلابی کی قیادت میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی دفتر لاہور میں ہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اساتذہ وتعلیم دشمنی پر اتر آئی ہے جس کے خلاف احتجاجی تحریک کااعلان کیا جائے۔ اس فیصلے کے مطابق 31اکتوبر سے پنجاب بھر میں احتجاج کا آغاز کریں گے۔PECرزلٹ پر اساتذہ انکریمنٹ روکنا ظالمانہ اقدام ہے۔وعدوں کے باوجود اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں دی جارہی اور مزید اداروں کو PEFکے حوالے کیا جارہا ہے۔ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو وزیراعلیٰ ہاؤس دھرنا ہوگا۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے رزلٹ خراب آر ہے ہیں ،PECاور 9thکے امتحانات فضول ہیں جس کی وجہ سے ڈراپ آؤٹ میں اضافہ ہورہا ہے ۔پہلے کی طرح میٹرک کاامتحان 10thمیں لیا جائے ۔ ہرسال 40سے50ہزار بچے نہم جماعت میں فیل ہو کر سکول چھوڑ جاتے ہیں جو کہ تعلیمی پالیسی سازوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ سوچنے کی بات ہے کہ نہم کا رزلٹ 40تا50%آتا ہے جبکہ دہم کا رزلٹ 70%سے اوپر ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ مڈل میں بچوں کا امتحان 50%معروضی لیا جاتا ہے اور امتحان بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جبکہ نہم میں صرف20%معروضی سوالات ہوتے ہیں ۔پیٹرن تبدیل ہونے کے باعث بچوں کا رزلٹ کمزور آتا ہے جبکہ یہی بچے دہم میں 70%رزلٹ دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 31اکتوبر دوپہر 2بجے پریس کلب جھنگ کے سامنے سے احتجاج کا آغاز کریں گے جبکہ 7نومبر کو بھکر پریس کلب کے باہر مظاہرہ ہوگا۔ غلط پالیسیوں کی سزا اساتذہ کو دینا سراسر ظلم ہے۔ معیار تعلیم کم ہونے کی وجہ ٹیسٹ پیپر مافیا اور تعلیم دشمن مافیا ہے ۔ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے حکومت سرکاری سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کررہی ہے جب تک اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں ملتی ، PEFسے سرکاری سکول واپس نہیں لئے جاتے اور PECرزلٹ پر دی جانے والی انکریمنٹ روکنے کی سزائیں واپس نہیں ہوتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔