جھنگ کی خبریں 25/08/2015

Speech

Speech

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ سرگودہا روڈ حفاظتی بند کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان پیش ایا جس میں 50 سالہ مشتاق حسین 25 سالہ ذکیہ بی بی شدید زخمی ہوئی دوسرا واقعہ نیا شہر بشیر چوک میں دو تیز رفتار موٹر سائیکل کے اپس میں ٹکرانے سے پیش ایاجس میں 25 سالہ حمزہ جاوید 18 محمد اکرم شدید زخمی ہوا تیسرا واقعہ بھکر روڈ سرفراز فلور ملز کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان پیش ایا جس میں 45سالہ بیباں مائی اور50سالہ شیر محمد شدید زخمی ہوا ٔ جنھین ٰ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ:25اگست (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ اوقاف جھنگ کے زیر اہتمام ڈینگی وائرس کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میںسیمینارکا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف فیصل آبادزون عبدالستارخان نے کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف عبدالشکور کے علاوہ علمائے کرام محکمہ اوقاف و دیگر نے شرکت کی۔ زونل ایڈمنسٹریٹر عبدالستار نے کہا کہ عوام کو ڈینگی کے بارے میں تمام مساجد کے علمائے کرام آگہی دیں کہ اس بیماری سے ڈرنے کی بجائے لڑنے کی ضرورت ہے اور احتیاطی تدابیر اپنا کر اس خطرناک وائرس سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوںنے شرکائے سے کہا کہ اس سیمینار کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے کس طرح بچا جا سکتا ہے۔ایڈمنسٹریٹر عبدالستار نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے گھر،گلی محلے وغیرہ سے کھڑے پانی اور گندگی کا صفایا کرکے ڈینگی کی افزائش کو روک کر اس مشن کو کامیاب بنائیں۔اس موقع پر انہوںنے علماء پر زور دیا کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبات میں منشیات کی روک تھام اور اسکے خاتمہ کیلئے بھی عوام الناس میں آگہی دیں اور اس مشن کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔
۔۔۔///۔۔۔
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ یو نین آف جرنلسٹس اینڈ پریس کلب کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، صحا فیوں کی تضحیک اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا نے کے الزام میں پریس کلب کے رکن شیخ غلام اکبر کی رکنیت معطل کرتے ہو ئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق صدر یونین آف جرنلسٹس ڈاکٹر منظور عابد کھرل اور چئیر مین پریس کلب لیا قت علی انجم کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چودہ اگست کو پریس کلب میں ہو نے والی مقامی اخبار کی تقسیم ایوارڈ تقریب کے بارے میں انہو ں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے نہ صرف صحا فیو ں کی تضحیک کی بلکہ ادارے کی کی بدنامی کے اسباب پیدا کیے ۔جس پر ان کی رکنیت معطل کر کے پریس کلب کے تین ممبران مہر خالد ہرل ، شیخ توصیف حسین اور آفتاب احمد خان ترین پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو سات دن میں تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی جن کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔دوسری طرف تقریب کے میزبان شیخ محمد فاروق کو بھی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی وضا حت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
ْْْْْْْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( بیورورپورٹ ) آج کے اس عیار اور پر فریب معاشرے میں نوے پرسنٹ اداروں کے افسران اور دیگر اہلکار نفسا نفسی کا شکار ہو کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھے ہیں ایسے پر آ شوب معاشرے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں تعنیات لیڈی ڈاکٹر عائزہ یسین اپنے صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرے تو ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ابھی راہ گزر میں ایسا چراغ روشن ہے کہ جس کی چمک سے مذکورہ ہسپتال جگمگا رہا ہے ان خیالات کا اظہار مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سروے کے دوران ہمارے بیوروچیف سے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ لیڈی ڈاکٹر غریب اور بے بس مریضوں کیلئے سایہ شجر دار کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ اپنے محکمہ کیلئے بھی سر مایہ افتخار ہے مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کا شمار ان چند ایک ایماندار اور فرض شناس ڈاکٹروں میں ہوتا ہے جو اپنے فرض کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں مذکورہ لیڈی ڈاکٹر محکمہ ہیلتھ جھنگ میں چھپی ہوئی کالی بھیڑوں کے درمیان ایک ایسا روشن مینار ہے کہ جس کے گردونواح میں سیاہ رات ہو لیکن وہ خود روشنی اور نیکی کا سر چشمہ بن کر اپنے فرائض و منصبی ادا کرنے میں مصروف عمل ہو مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کی گفتگو سن کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے موصوفہ لیڈی ڈاکٹر بے لاگ اور بے باک گفتگو کی عادی اور مستحکم ارادے کی مالک ہو جس طرح پھول کی خوشبو انسان کے شعور کو معطر کر دیتی ہے بالکل اسی طرح مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کے حسن و سلوک کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کے دل پر اطمینان اور پیارو محبت کے فرشتے روز اترتے ہیں اور اگر مذکورہ لیڈی ڈاکٹر سے بات کریں تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا بھر کا شہد مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کی زبان پر اُتر آیا ہو مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کے کردار کو دیکھ کر اس کا راشی عملہ ایسے سہم جاتا ہے جیسے سیاہ رات میں صبح کا پرندہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریفک کے مختلف حادثات میں آٹھ ا فرا دشدید زخمی۔
ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ھیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ۔تفصیلات کے مطا بق پہلا حادثہ بھکر روڈ ڈاکٹر مصباح کلینک کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کے درمیان پیش ایا جس میں 40سالہ شمیر 45سالہ احمد بخش زخمی ہوادوسرا حادثہ مسن روڈ پیر کوٹ دو موٹر سائیکل کے اپس میں ٹکرائو سے پیش ایا جس میں 20 سالہ کاشف اور 22سالہ طاہر وقاص شدید زخمی ہواتیسرا حادثہ 10 میل چنیوٹ روڈ کار اور بس کے درمیان پیش ایا جس میں 05 سالہ رابعہ 04سالہ عثمان شدید زخمی ہواچوتھا حادثہ ایوب چوک کے قریب تیز رفتار اموٹر سائیکل کے سلپ ہونے سے پیش ایا جس سے 20سالہ آ صفہ 21سالہ فیاض شدید زخمی ھوا ان سب کو ٰ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا