جھنگ : ٹرک اور گاڑی کے درمیان تصادم، 7 افراد جاں بحق، 14 زخمی

Accident

Accident

جھنگ (جیوڈیسک) چکوال سے دربار حضرت سلطان باہو جانیوالی زائرین کی گاڑی کوٹلہ ستار کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس سے چار خواتین سمیت سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے قریبی اسپتال منتقل کیا۔