جھنگ کی خبریں سرفراز حسین سے 6/12/2016

Jhan-News

Jhan-News

جھنگ (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار جھنگ میں خواتین پر ظلم و تشدد اور عورتوں کے حقوق کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ اصغر علی جلبانی، ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، مینیجر صنعت زارفاروق بٹ،ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ ہائی سکول شمشاد اختر ،مس زرقا میڈیکل سوشل آفیسر مس عصمہ اسلم ایڈوکیٹ مس حمیرا اقبال ایڈوکیٹ اصغری پروین ریسکیو 1122 ثمرہ رباب سپرنٹنڈنٹ ودیگر افسران اورخواتین کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او سی ڈی نے کہا کہ خواتین ملکی آبادی کا نصف سے زائد ہیں جنہیں ترقیاتی دھارے میں لانے کے لئے حکومت پنجاب نے متعدد اقدامات کئے ہیں اور وومن پروٹیکشن بل خواتین کو معاشرے میں ان کا حق دلانے کی جانب اہم قدم ہے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر نے اسلامی نظریے سے خواتین کے حقوق کے بیان کئے محترمہ اصغری پروین اسٹیج پر تشریف لائی اور خواتین پر ہونے والے تشدد اور حقوق کے بارے میں خواتین میں آگاہی دی اورخواتین کو تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا- پرنسپل ہا ئی سکول شمشاد اختر نے خواتین کو مکمل اسلامی رو سے ایک پر تا ثیر لیکچر دیاجس میںانہوں نے اسلامی اصولوں کے مطا بق عورت کا احترام کیا جانا چاہیے اوراللہ اور اس کے رسولۖنے خواتین سے انتہائی شفقت اور محبت سے پیش آنے کا درس دیا-اور آجکل کے دقیا نوسی تصورات اور خیالات سے نکلنے کی تلقین کی۔ آخر میں منیجر صنعت زار فاروق بٹ نے عورت پر ہونے والے ظلم و تشدد کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آنے والے تمام معزز مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (حصیل رپورٹر) جھجو لوگ بلامعاوضہ اور بغیر کسی لالچ کے دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں معاشرہ میں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ زمانہ امن ہو یا جنگ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے انسان کو دوسروں کی مدد کی ضرورت رہتی ہے۔ یہ بات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر اویس ملک نے این سی ایچ ڈی اورریسکیو 112 کے زیر اہتمام عالمی یوم رضاکاران کے حوالہ سے ٹی ایم اے اقبال ہال جھنگ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں ضلعی جنرل منیجر این سی ایچ ڈی ملک احسان اللہ کمبو ضلعی ایمرجنسی آفیسرر یسکیو1122 علی حسنین، سیفٹی آفیسر اصغری پروین اورڈی او سوشل ویلفیئراظہر عباس عادل،ڈسٹرکٹ میڈیا کواڈینیٹر ریسکیو1122 محمد زبیرای ڈی سول ڈیفنس غلام اصغرکے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران ، این جی اوز کے عہدیداران ، مرد و خواتین رضاکاران اور طلبا و طالبات کی بڑی تعدادنے کثیر تعداد شرکت کی۔ضلعی ایمرجنسی آفیسرر یسکیو1122 علی حسنین نے کہا کہ ضرورت مندوں اور دکھی انسانیت کی رضاکارانہ خدمت کے رجحان کو اُجاگر کرنا ایک عظیم کام ہے ریلیف کاروائیوں کے دوران رضا کار ورکروں کا کام اورکردار قابل تعریف رہا ہے جسے حکومت اور معاشرہ کبھی فراموش نہیںکرسکتا۔ ریسکیوسیفٹی آفیسر اصغری پروین نے کہا کہ اسلام میں دوسروں کے دکھ درد کو اپنا سمجھ کر مدد کرنے کو عبادت کا درجہ دیا گیا لہٰذا ہمیں بغیر کسی لالچ کے دکھی انسانیت کی خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔منیجر این سی ایچ ڈی ملک احسا ن اللہ نے عالمی یوم رضاکاران کے حوالہ سے کہا کہ جب سے معاشرہ قائم ہو ا اس وقت سے رضا کار کام کررہے ہیں کیونکہ انسان کا پیدا ہونے کا مقصد ہی دوسروں کی خدمت کرنا ہے اور رضاکاروں کی خدمات کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مند اور فعال بنانے کیلئے ان کی بھر پور تربیت کا سلسلہ جاری رہنا چائیے۔تقریب کے دوران ڈی او ایمرجنسی آفیسر علی حسنین، اور دیگر نے یوم رضاکاران کے حوالہ سے مختلف اداروں اور تنظیموں کے رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا پروگرام کے آخر میںایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اویس ملک،ضلعی ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 علی حسنین، سیفٹی آفیسر اصغری پروین اوردیگر نے یوم رضاکاران کے درمیان سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور مرحوم ڈاکٹر طارق سعید کے ایصال ثواب کے دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھجو (تحصیل رپورٹر) آل اساتذہ الائنس پنجاب کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی کا دورہ شیخوپورہ۔ اساتذہ سے ملاقاتیں۔ 10دسمبر کو پنجاب اسمبلی دھرنے میں شرکت کی اپیل ۔ ضلعی صدر میاں محمداسلم کی کارکنوں سمیت بھرپورشرکت کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مابق آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی نے گزشتہ روز شیخوپورہ میں اساتذہ سے میٹنگ میں کہا ہے کہ10دسمبر کوپنجاب اسمبلی کے باہر اساتذہ دھرنا حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کردے گا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ جب تک احتجاج نہ کیا جائے ، حکومت کے کانوں تلے جوں تک نہیں رینگتی۔ ایک سال سے زائد عرصہ سے اساتذہ کو اپ گریڈیشن دینے اور اساتذہ کی تذلیل نہ کرنے اور PEFکو دئیے گئے سکول واپس کرنے کے جھوٹے وعدے کیے جارہے ہیں۔ جو حکومت اساتذہ سے وعدے وفا نہیں کرتی ، وہ عوام سے کیا سلوک کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے سڑکوں پر رہیں گے۔ اس موقع پر میاں محمداسلم ضلعی صدر شیخوپورہ نے کہا کہ شیخوپورہ سمیت پنجاب بھر کے اساتذہ دھرنے میں بھرپورشرکت کریں گے۔ ہم لالی پاپ والے نہیں ہیں جب تک اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن نہیں ملتا اور باقی مسائل حل نہیں ہوتے ، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اساتذہ کو بے جا سزائیں، حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے سرکاری اداروں کو Defameکرکے نجکاری کی بھینٹ چڑھانا چاہتی ہے جو ہم ہرگز نہیں کرنے دیں گے۔ جو ادارے PEFکو دئیے گئے ہیں وہ فوری طور پر واپس کیے جائیں۔ سرکاری سکول قومی اثاثہ ہیں ، یہ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہیں۔ اداروں کو بہتر بنانے کی بجائے انہیں سرمایہ داروں کے حوالے کرکے بیڑہ غرق کیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(تحصیل رپورٹر)قومی اداروں کی ناکامی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔پاکستان تحریک انصاف ضلع جھنگ کے سینئر نائب صدر پروفیسر آصف ڈھڈی نے اپنے ایک میں کہا ہے کہ پی آئی اے ،ریلوے،پی ٹی وی ،اسٹیل ملز،پولیس اور دیگر کئی ادارے گذشتہ کئی سالوں سے خسارے میں چل رہے ہیں جوکہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے پی آئی اے میں تو غیر ضروری سیاسی بھرتیاں کی گئی ہیں۔پی آئی اے کے ہر طیارے کا نظم و نسق سنبھالنے کے لیے سات سو افراد بھرتی کیے گئے ہیں جوکہ قومی خزانے پر بہت بڑا بوجھ ہے۔ہوائی جہازوں کے ٹکٹ دستیاب نہیں ہوتے کئی کئی ہفتے انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن پی آئی اے پھر بھی خسارہ میں جارہی ہے امارات ائیر لائن جو کہ دنیا کی بہترین ائیر لائن ہے اس میں ہر طیارے کے لیے تین سو افراد مختص کیے گئے ہیں کیا پاکستان امارات اور قطر سے بھی زیادہ خوشحال ملک ہے۔پولیس میں خاص طور پر سیاسی بھرتیاں کر کے ناصرف میرٹ کا مذاق اڑایا جاتا ہے بلکہ انتظامی امور چلانے میں بھی دشواریاں آڑے آتی ہیں۔سیاسی بھرتیوں سے سیاسی لوگوں کے معاملات و مفادات کو مد نظر رکھا جاتا ہے۔اسٹیل ملز دن بدن قرضوں کے بوجھ تلے دبتی جارہی ہے ریلوے انکم دینے والا ادارہ تھا لیکن آج سفید ہاتھی ثابت ہورہا ہے۔ان تما م اداروں کی ناکامی درحقیقت حکومت کی ناکامی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران اپنے اندر خوف خدا پیدا کریںاور میرٹ پر بھرتیاں کریں۔جن آسامیوں پر سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں ان کو کالعدم قرار دیا جائے تاکہ قومی اداروں کی ساکھ بحال ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) جنگی جنون پر مبنی رویہ خود ہندوستان کو تباہی کے گڑھ میں گرائے گا۔ ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعة الدعوة ضلع جھنگ ابوالقاسم اور منشاء جھنگوی ضلعی رہنما جماعة الدعوة جھنگ نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف بسنے والے کشمیر ی بھارتی جبر کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔ پاکستانی قوم اور افواج ہندوستان کے تمام قرضے چکانے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستحکم پاکستان ہی خطہ میں امن کی ضمانت ہے۔ ملک وملت کو گزشتہ ستر سالوں سے ذلت وپستی میں دھکیلنے والے بیرونی دشمنوں سے زیادہ خطرناک ہیں اور ہندوستان کے دوستوں کا کردار ادا کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) اعزاز نسواں کے زیر اہتمام جگر ہوٹل میں پولیٹیکل لیڈرز کی بہترین کارکردگی کیلئے میٹنگ کا انعقاد ،منتخب نمائندوں کے علاوہ گورنمنٹ آفیسرز کی شرکت ،معاشرے میں امن اور ترقی کے علاوہ معلومات تک رسائی کے قانون کے استعمال کا طریقہ کارپر بھی بات چیت، گورنمنٹ آفیسرز اعزاں نسواں کی پانچ ماہ میں کارکردگی کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غیر سرکاری تنظیم اعزاز نسواں کی جانب سے جگر ہوٹل جھنگ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں اعزاز نسواں کی ڈائریکٹر مس نسیم جارج نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی ترقی کا انحصار گورنمنٹ آفیسرزاور پولیٹیکل لیڈرز کی بہترین کارکردگی ہے اگر معاشرے میں امن اور ترقی چاہتے ہیں تو آفیسرز اور لوکل لیڈرز کا آپس میں تعاون بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام شہری معلومات تک رسائی کے حق کو بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔اس میٹنگ کا مقصد گورنمنٹ آفیسرز اور لوکل پولیٹیکل لیڈرز کا آپس میں تعارف اور نیٹ ورکنگ کو فروغ دینا تھا۔

Jhan-News

Jhan-News

Jhan-News

Jhan-News

Jhan-News

Jhan-News