جھارکھنڈ میں کار بس تصادم، تیرہ زائرین ہلاک

Bus Accident

Bus Accident

جھارکھنڈ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں کار بس تصادم میں تیرہ زائرین ہلاک پندرہ زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ ریاست جھارکھنڈ کے شہر جمشید پور میں نیشنل ہائی وے پر پیش آیا ۔ حادثے کی وجہ سے گیارہ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

زخمی ہونے والے زائرین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو زائرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔