جہلم : ڈومیلی موڑ پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

Jhelum

Jhelum

جہلم (جیوڈیسک) خودکش دھماکے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ڈومیلی موڑ پر ایک مشکوک شخص کو ناکے پر روکا، تلاشی کے دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے شواہد اکٹھے کئے، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔