جہلم سول ہسپتال میں تعینات ہونے والے مسیحا کا مریضوں پر جادو

Dr. Munibullah Mirza

Dr. Munibullah Mirza

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹ) جہلم سول ہسپتال میں تعینات ہونے والے مسیحا کا مریضوں پر جادو۔ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر منیب اللہ مرزا ہر خاص و عام کو ” خندہ پیشانی ” سے مل کر اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں ، علامہ اقبال میڈیا کلب کے صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے مریضوں نے بتایا ہے کہ اللہ پاک نے ڈاکٹر منیب اللہ مرزا کے ہاتھ میں شفا ء اور زبان میں اخلاق رکھا ہے۔

مریض جب DHQ ہسپتال جہلم کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر منیب اللہ مرزا کو ملتا ہے تو لگتا ہے حقیقی مسیحا سے ملا ہوں ۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر منیب اللہ مرزا میڈیکل سپیشلسٹ نے کہا میں مریضوں کا علاج عبادت سمجھ کر کرتا ہوں ۔ اور یہ میرے والدین اور استادوں کی تربیت کا اثر ہے۔