جہلم کی خبریں 9/3/2016

Shabana Azam adv

Shabana Azam adv

جہلم (ڈاکٹر مظہر مشر) رکن قومی اسمبلی نگہت میر نے کہاہے کہ خواتین کو قومی معاشی دھارے کا حصہ بنائے بغیر ملک میں معاشی ترقی اور استحکام ممکن نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کو معاشرے میں باوقار مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نگہت میر نے کہاکہ حکومت پنجاب نے حال ہی میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد سمیت کسی بھی قسم کے تشدد کے خاتمے کیلئے جامع قانون سازی کی ہے اور اس کے ثمرات بھی ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اب ہر خاتون کی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ ان قوانین سے آگاہی حاصل کریں اور ان کا بھر پور فائدہ حاصل کریں ۔رکن قومی اسمبلی نگہت میر نے کہاکہ خواتین زندگی کے ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور خواتین کی معاشی خودکفالت کیلئے ضروری ہے کہ وہ تعلیم حاصل کریں ۔ انہوںنے کہاکہ خواتین اپنے حقوق سے ٹھیک طرح سے آگاہ ہو کر ہی اپنے حقوق کا بہتر اندازمیں دفاع کر سکتی ہیں اور حوصلہ اور علم کے ذریعہ خواتین زندگی ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم (ڈاکٹر مظہر مشر) خواتین کی تعلیم کے بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی اور مہذب قوم کا خواب ممکن نہیں ، کیونکہ ایک پڑھی لکھی خاتون ہی قوم کا مستقبل سنوار سکتی ہے ، ہر دور میں عورت نے مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا ہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام شعبہ جات میں عورت کو اس کا حق دیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر شبانہ اعظم ایڈووکیٹ نے پریس کلب جہلم (رجسٹرڈ)کے زیراہتمام منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ خواتین نے شعبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ وکالت ، میڈیا ، آرمی ، پولیس ، ایئرفورس ، نیوی ،دینی تعلیم غرضیکہ ہر شعبہ میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی سے پیچھے نہیں ، ملکی ترقی میں ان کے بغیرایک قدم بھی چلنا ممکن نہیں ، مش شبانہ اعظم ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں مبارک باد پیش کرتی ہوں شرمین عبید چنائے کو کہ جنہوں نے آسکر ایوارڈ حاصل کرکے پاکستان کانام دنیا میں روشن کیا ، اس موقع پر انہوں نے انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فوری طور پر رہا کردے۔

ڈاکٹر مظہر مشر
جہلم
تاریخ۔08-03-16