این اے 63 جہلم اور پی پی 232 بورے والا میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

Election

Election

لاہور (جیوڈیسک) این اے 63 جہلم اور پی پی 232 بورے والا میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے، دونوں حلقوں میں ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

پولنگ کا سلسلہ صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ بڑی تعداد میں لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن کا رخ کر رہے ہیں۔ پولنگ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پاک فوج کے اہلکار بھی پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہیں۔ این اے 63 جہلم کی نشست ن لیگ کے اقبال مہدی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی جہاں پی ٹی آئی کے فواد چوہدری اور پیپلز پارٹی کے جہانگیر مرزا مدمقابل ہیں۔ حلقے میں 4 لاکھ 27 ہزار افراد کیلئے 314 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔

دوسری جانب پی پی 232 بورے والا میں بھی ضمنی الیکشن کیلئے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں جہاں ن لیگ کے یوسف کسیلیہ اور پی ٹی آئی کی عائشہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار ہے۔ انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔