جہلم فورم کے آئیندہ ایجنڈے پر نو منتخب عہدیداران کا مشاورت اجلاس

Meeting

Meeting

مانچسٹر (نوید چوھان) جہلم فورم کے نو منتخب عہدیداران کی آئیندہ لائحہ عمل پر ممبران کا مشاورتی اجلاس گریٹر مانچسٹر کے نو منتخب صدر چوھدری انور یعقوب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں نائب صدر فرخ صدیق، ایگزیکٹو ممبر سہیل ظفر، جنرل سیکرٹری تنویر کھٹانہ، فنانس سیکرٹری محی الدین چیمہ الیکشن کمشنر ہارون کھٹانہ، معاون خصوصی مقدسہ بانواور بانی ممبران سے الاس گوندل اور کرنل وسیمنے شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس میں ہفتہ کے روز ئیندہ لائحہ عمل میں جہلم فورم کی ویب سائٹ، فیس بک پیج کی باقاعدہ اشاعت، بلیک برن برانچ کا رابطہ گروپ، گریٹر مانچسٹر برانچ کی خالی نشستوں پر عہدیداروں کا انتخاب اور ضلع جہلم میں رفاعی کاموں میں مصروف تنظیموں کے ساتھ ملکر کام کرنے پراتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں گریٹر مانچسٹر برانچ کے صدر چوہدری انور یعقوب کا کہنا تھا کہ گریٹر مانچسٹر میں ضلع جہلم کے بہترین دماغ موجود ہیں ان کو ایک پلیٹفارم پر لا کر ضلع جہلم کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔

ہفتے کے روز اجلاس میں ایجنڈے پر نو منتخب عہدیدار اپنی رائے دیں گے تاکہ آئیندہ کے لائحہ عمل کو وضع کیا جا سکے اور ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کو درپیش مسائل کا حلموثر طریقے سے کیا جا سکے۔ اجلاس میں برطانیہ کے دیگر شہروں میں ذیلی شاخیں بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔