جہلم فورم کے ماہانہ اجلاس کا مانچسٹر میں انعقاد، آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین

مانچسٹر (پریس ریلیز) جہلم فورم کا تیسرا ماہانہ اجلاس جہلم ہاؤس مانچسٹر میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت چوھدری انور یعقوب نے کی جب کہ جوائنٹ سیکرٹری رضوان گجر نے گزشتہ میٹینگ میں ہوئی پیشرفت پر شرکاء کو بریفنگ دی۔ میٹینگ کے دوران صدر گریٹر مانچسٹر برانچ چوھدری انور یعقوب نے جہلم میں مختلف منصوبوں کے لیے پانچ لاکھ روپے کی خطیر رقم دینے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں کوآرڈینشن کمیٹی کے سربراہ کرنل وسیم اور مقدسہ بانو نے جہلم میں کام کرنے والی رفاعی اور فلاحی تنظیموں کے ساتھ رابطے اور مختلف پراجیکٹس پر ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقعہ پر معظم شہید ویلفئیرٹرسٹ کے بدر ملک نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے فلاحی اور رفاعی کاموں میں جہلم فورم کے ساتھ ملکر کام کرنے اور اپنی معاونت کا یقین دلایا۔ جہلم فورم کے اجلاس میں شامل ایجنڈے میں ایجوکیشن کے پراجیکٹس میں غریب اور نادار بچوں کو پرائمری اور مڈل سکولوں میں یونیفارم، کتابیں اور فیسوں کی ادائیگی کے حوالے سے فنڈز جمع کرنے پر اتفاق کیا گیا جس کے لیے بینک اکاؤنٹ کھلوایا جائے گا تاکہ ممبران اور لوگ غریب اور نادار بچوں کی مدد کر سکیں اس عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کرنل وسیم، شہزاد مرزا، سو لیسٹر جواد، چوھدری عبدالرفیق اور رضوان گجر پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔ دیوار مہربانی پراجیکٹ میں گلوبل کمیونٹی فورم کے ساتھ ملکر ممبران کپڑے اور جوتے پاکستان بھجوائیں گے جنھیں فکس اٹ جادہ کے تعاون سے دیوار مہربانی پر لگایا جائے گا۔ اجلاس میں راجہ نقاش کی پاکستان میں سرگرمیوں کو سراہا گیا۔ سو لیسٹر جواد کی سربراہی میں لیگل کوآرڈینیٹر ونگ بھی تشکیل دیا گیا جو قانونی پیچیدگیوں اور مسائل کو دیکھے گا۔ بدر ملک کو شیفیلڈ برانچ کو فعال بنانے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی۔جبکہ آئندہ ہفتے بلیک برن برانچ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے متعلق ایگزیکٹو ممبران بلیک برن برانچ کو آرڈینیٹر اور دیگر سٹیک ہولڈر سے ملاقات کے لیے بلیک برن جائینگے۔ اجلاس میں محی الدین چیمہ کی پھپھو اور تنویر کھٹانہ کے کزن کی وفات پر خصوصی دعا مانگی گئی۔ جہلم فورم کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپ کے حوالے سے میڈیا پالیسی اور فیس بک پر موجود جہلم فورم کے پیج کو مزید فعال بنانے کی تجویز پراتفاق کیا گیا۔ جہلم فورم کے اس اجلاس میں ایگزیکٹو ممبران، عہدیداروں اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ جن میں پریذیڈنٹ چوھدری انور یعقوب، سیکرٹری جنرل تنویر کھٹانہ، جوائنٹ سیکرٹری رضوان گجر، ایگزیکٹو ممبران میں الیاس گوندل، چوھدری عبدالرفیق، مقدسہ بانو، کرنل وسیم، بدر ملک، محی الدین چیمہ، ہارون کھٹانہ، جمیل بھٹی، چوھدری ضمیر، سو لیسٹر جواد، چوھدری وسیم، شاہد کھوکھر، چوھدری نصیر، چوھدری خادم ، چوھدری عارف شامل ہیں۔

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting

Meeting