جہلم فورم کا چوتھا ماہانہ اجلاس، خالی نشستوں پر انتخابات، پراجیکٹس پر ممبران کو بریفنگ

مانچسٹر (پریس ریلیز) جہلم فورم کے چوتھے ماہانہ اجلاس میں گریٹر مانچسٹر برانچ کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔ ماہانہ میٹینگ سے قبل جہلم فورم مانچسٹر برانچ کی خالی نشستوں پر انتخابات ہوئے جس میں مقدسہ بانو کو بلا مقابلہ سنئیر نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ ایگزیکٹو ممبران میں وسیم ارشد آف کھوکھا، عابد لطیف چوہان، چوہدری مطلوب کھرالا، عبداللہ فاروق، حیدر علی، ندیم بیگ، چوہدری قدیر انجم، کلیم امین، چوہدری علی شان، ندیم پرویز، چوہدری محمد اختر، اور شاہد کھوکھر کو ممبر ویلفئیر کمیٹی منتخب ہوئے ہیں۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت چوہدری عبدالرفیق نے حاصل کی۔میٹنگ کا باقاعدہ آغاز جنرل سیکرٹری تنویر کھٹانہ نے صدر چوہدری انور یعقوب کی اجازت سے کیا۔ جوائنٹ سیکرٹری چوھدری رضوان مظفر نے گزشتہ ماہ ہونے والی میٹنگ کا احوال بتایا جس میں ایجوکیشن کمیٹی، دیوار مہربانی اور ویب سائیٹس کی کمیٹیاں بنائی گئی تھی۔ ایجوکیشن کمیٹی کے سربراہ کرنل وسیم نے بتایا کہ جہلم میں موجود مختلف تنظیموں سے تعاون جاری رہے گا۔ تاہم کھوکھا اور چک بہرام دو گاؤں کو ابتدائی طور پر منتخب کیا گیا ہے جس میں جہلم فورم باقاعدہ طور پر اساتذہ کو مناسب تنخواہ دے گی جس سے یہ اساتذہ بچوں کو تعلیم دیں گے۔ ابتدائی طور پر میٹینگ میں چوہدری یعقوب کی جانب سے دی جانی والی پانچ لاکھ کی خطیر رقم سے تین لاکھ کی رقم اس پراجیکٹ پر خرچ کی جائے گی۔ شہزاد مرزا نے دیوار مہربانی پراجیکٹ میں بھیجے گئے کپڑوں کی پہلی کھیپ کے حوالے سے بریف کیا۔ ان کپڑوں کو اپنا گھر اور جہلم میں کام کرنے والی ایک تنظیم کی مدد سے مستحق افراد تک پہنچایا جائے گا۔ آئیندہ کپڑوں کی کولیکشن کے حوالے سے سپانسر ڈھونڈنے یا کپڑوں کی کولیکشن کے وقت مناسب چندہ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ جہلم فورم فروری کی نو تاریخ کو بڑاگواہ جبکہ اکیس کو منگولا میں شفاء ہسپتال کے تعاون سے مفت آئی کیمپ لگا رہا ہے جس میں مستحق افراد کو اگر مالی معاونت کی ضرورت ہوئی تو جمیل بھٹی اس کا خرچہ برداشت کریں گے۔ بڑاگواہ کے کیمپ میں جہلم فورم کی معاونت شکیل کھٹانہ کر رہے ہیں۔ ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ تعطل کا شکار رہی تاہم سنئیر نائب صدر فرخ اس حوالے سے اگلی نشست میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔ واٹس ایپ گروپ پالیسی کے حوالے سے بھی میٹینگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹینگ میں محی الدین چیمہ کی والدہ اور پھوپھی کی وفات پر سرائے مغفرت بھی کی گئی۔ چوھدری انور یعقوب کی جانب سے حسب معمول شرکاء کے طعام کا بندوبست کیا گیا تھا۔

Jhelum Forum Meeting

Jhelum Forum Meeting

Jhelum Forum Meeting

Jhelum Forum Meeting

Jhelum Forum Meeting

Jhelum Forum Meeting