جہلم کے سرکاری اسکول میں ڈینگی اسپرے سے 33 طالبات بے ہوش

Dengue Spray

Dengue Spray

جہلم (جیوڈیسک) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں ڈینگی اسپرے سے 33 طالبات بے ہوش ہو گئیں۔

جہلم میں گورنمنٹ گرلزہائی اسکول میں ڈینگی سے بچاؤ کا اسپرے کیا گیا جس سے 33 طالبات بے ہوش ہوگئیں۔ متاثرہ طالبات کوڈی ایچ کیو اسپتال جہلم منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ والدین بھی اسپتال پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

اسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ طالبات کی حالت خطرے سے باہر اورمکمل ہوش میں آگئی ہیں، جلد ہی انہیں اسپتال سے فارغ کردیاجائے گا۔

دوسری جانب اسکول انتظامیہ کاموقف ہے کہ اسکول میں کوئی ڈینگی اسپرے نہیں کروایا گیا ہےْ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل بھی اٹک میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں ڈینگی سے بچاؤ کے اسپرے سے 50 طالبات بے ہوش ہوگئیں تھیں۔