ہمارا مرنا جینا قائد جہلم سابق ایم این اے راجہ محمد افضل خان کے ساتھ ہے۔ راجہ حنان

Raja Hanan

Raja Hanan

جہلم (سہیل کیانی۔مہربان چوہدری) سیاسی و سماجی کارکن راجہ حنان آف نتھوالہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مرنا جینا قائد جہلم سابق ایم این اے سابق سینٹر معمار جہلم راجہ محمد افضل خان کے ساتھ ہے ہم راجہ محمد افضل خان کی کال پر لبیک کریں گے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن بھی اپنے بزرگ قائد کے حکم قدر کریں کریں گے انہوں نے کہا جہلم کے لئے جو کچھ راجہ محمد افضل خان نے کیا ہے کوئی نہیں کر سکتا کیونکہ جہلم کا ہر غریب آدمی راجہ محمد افضل خان کے پاس کسی بھی سفارش کے بغیر پہنچ جاتاتھا راجہ محمد افضل خان کا سیاست میں ایک نام ہے قیامت تک کوئی بھی راجہ محمد افضل خان نہیں بن سکتا کیونکہ راجہ محمد افضل خان نے غریبوں کے کے دلوں پر حکمرانی کی ہے غریببوں کو پیار دے کر ان کے دل جیتے ہیں راجہ محمد افضل خان کو ختم کرنے والے اور ان کی سیاست کا باب کرنے کے دعوے کرنے والے خوابوں کی دنیا سے باہر نکل آئیں ان جیسا نہ کوئی ہے اور کوئی ہو گا انہوں نے کہا ہماراے قائد نے مسلم لیگ (ن) کے لئے بہت قر بانیاں دی ہیں اور ضلع جہلم کو مسلم لیگ کا نام دیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کے لئے بہت ساری قربانیاں دی ہیں میاں برادران کے مشکل وقت کے ساتھی اور ساتھ دینے والے بھی راجہ محمد افضل خان ہی تھے پکی پکائی پر بیٹھ کرباتیں کرنے والے ایک بات یاد رکھیں کے پکا کرکھاناق بہت مشکل ہے انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب جہلم کی حکمرانی پھر سے قائد جہلم معمار جہلم راجہ محمد افضل خان کے پاس ہو گی ہم راجہ محمد افضل خان کے ساتھ ہیں اور ان کے ہر حکم پر لبیک کرتے ہیں قدم بڑھائو راجہ محمد افضل خان ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جہلم (سہیل کیانی ۔مہربان چوہدری) جہلم میں بہت جلد ایک سیاسی دھماکہ ،ذرائع کے مطابق ضلع میں ایک بہت بڑا سیاسی دھماکہ منظر عام پر آنے کی گھنٹیاں بجنی شروع ہو گئی ہیں اگر سیاسی دھماکہ ہو گیا تو پاکستان تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل خطرے میں پڑ جائے گااور پیپلز پارٹی کوشاندار طریقے سے دوسرے نمبرپرآنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے ذرائع کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تحریک انصاف کو ضمنی الیکشن میں این اے63سے کوئی مقامی شخص نہیں ملا ہے ہر بار دوسرے حلقوں یا بیرون ملک سے امیدوار منگوا کر لوگوں کے جذبات سے کھیلا جاتا ہے عوامی رائے یہ بھی ہے کہ محمود مرزا جہلمی میں کیا کمی تھی جو ان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا حالانکہ انہوں نے پارٹی کے لئے مشکلات کا سامنا بھی کیا تھا اور تحریک انصاف کے لئے بہت خرچے بھی کئے تھے اب جو کچھ بظاہر نظر آ رہا ہے وہ یہ ہے کہ نوابزادہ مطلوب مہدی خان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پہلے نمبر پر آئیں گے اور دوسرے نمبر پر آئیں گے جانگیر مرزا جو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فواد چوہدری بہت دور سے تیسرے نمبر پر آئیں گے جہلم کی عوام کو اب سیاسی دھماکے کا بہت شدت سے انتظار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سہیل کیانی
مہربان چوہدری جہلم