جہلم: دہشت گردی منصوبہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کی شہباز شریف سے ملاقات

 Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) سرکاری اعلامیہ کے مطابق لاہور میں وزیر اعلی شہباز شریف نے ڈومیلی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کے علاقے میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر آپ سب نے جرات اور فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی ہے۔

جس دلیری اور جرات کے ساتھ آپ نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا ہے اس پرپوری قوم کو فخر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ موٹروے پولیس اور مقامی پولیس نے بھی قابل ستائش کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر شہریوں اور پولیس حکام و اہلکاروں کو نقدانعامات بھی دیئے۔