جماعت اسلامی کا کرپشن کے خلاف 8 اپریل کو لاہور میں دھرنے کا اعلان

Jamait Islami

Jamait Islami

کراچی (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 8 اپریل کو کرپشن کیخلاف لاہور میں دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے قوم کو عالمی مالیاتی اداروں کا مقروض بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا، ان کے کاروبار عروج پر ہیں اور قومی خزانہ خالی ہے۔

کرپشن فری پاکستان کے عنوان سے کراچی میںہونے والے سیمینار سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کی موجودگی میں پاکستان کو کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں، حکمران بتائیں نندی پور منصوبہ کیسے سو ارب تک پہنچا، نواز شریف اور زرداری کو کاروبار میں کیوں نقصان نہیں ہوتا ۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے سابق چیئرمین عادل گیلانی نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ کرپشن روکنے والے اداروں کی وجہ سے کرپشن بڑھی ہے، بڑی مچھلیوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی، ماہر معاشیات شاہد حسن صدیقی کا کہنا تھا کہ ملک میں سالانہ آٹھ ہزار ارب کی کرپشن کی جاتی ہے ۔