چاہنے والے سلیقے سے جِیا کرتے ہیں

Sahil Munir

Sahil Munir

چاہنے والے سلیقے سے جِیا کرتے ہیں
زخم فرقت کے بھی چپ چاپ سِیا کرتے ہیں
چاہنے والے سلیقے سے جیا کرتے ہیں
زہر کا جام بھی پی کر تیرے سقراط یہاں
زندگی کتنے زمانوں کو دیا کرتے ہیں
عشق سا قافلہ سالار ملا جن کو بھی
کام دنیا میں انوکھے ہی کیا کرتے ہیں
جن کے قدموں میں پڑی رہتی ہے زنجیرِ وفا
زہر یادوں کا بصد شوق پیا کرتے ہیں
اتفاقاً کبھی محفل میں جو ہو ذکر تیرا
ساتھ میرا بھی سبھی نام لیا کرتے ہیں

ساحل منیر