جبریل تمنائی

Al Quran

Al Quran

فرش نشیں کی لامکاں تک رسائی ہے
یہ بات قرآن نے ہمیں سکھائی ہے
سوار ہو جائیں براق پر تامل کیسا
میرے نبی فرمایا امت یاد آئی ہے
چوم لوں نعلین آج زمین کہنے لگی
دوقدم چلنا میری عزت افزائی ہے
نہ ہوئی نہ ہوگی پھر نماز ایسی
امامت انبیاء کی امام الانبیاء کرائی ہے
بچھائے پرپل صراط پر محشر میں
گزرجائے امت محمدی جبریل تمنائی ہے
قرب محب محبوب میں ہے اور زیادہ
قاب قوسین کہہ کرقربت سمجھائی ہے
لامکاں کی خلوتوں میں صدیق رسول بولے
میرے پاس بندگی سزاوار تجھے کبریائی ہے

Mohammad Saddiq Perhar

Mohammad Saddiq Perhar

کلام : محمد صدیق پرہار