جناح ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف او پی ڈی میں کام بند کر دیا

Protest

Protest

کراچی (جیوڈیسک) جناح ہسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں اور الائونسزکی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی میں کام بند کرا دیا جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جناح ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں اور الائونسز کی ادائیگی کے معاملے پر حکومتی یقین دہانی پر عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی بند کرا دی جس کے باعث دور دراز سے آنیوالے مریض اور ان کے لواحقین پریشانی کا شکار ہیں۔

ہسپتال کا ایمرجنسی کا شعبہ کھلا ہوا ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہوں اور الائونسز کے ادائیگی پر عملدرآمد کرائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔