جے آئی ٹی ارکان کو سیلوٹ کرتا ہوں، شیخ رشید

Sheikh Rasheed

Sheikh Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی ارکان کو سیلوٹ کرتا ہوں، نواز شریف کے خلاف فوجداری تحقیقات ہو رہی ہیں، یہ کیس نواز شریف خاندان کے خلاف ہے۔

شیخ رشید کا لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مریم نواز کی پیشی پر 200 افراد اکٹھے نہیں ہوئے، قطری شہزادے کو پیش کرنا حکومت کی ذمے داری تھی۔ قطری شہزادہ نواز شریف کا گواہ نہیں، حسین نواز کا گواہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک تصویر لیک ہوئی تو انہوں نے قیامت کھڑی کردی، تصویر میں ایک شخص کرسی پر بیٹھا ہے ساتھ ٹشو پڑے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کی قانونی حیثیت تسلیم کرکے نواز شریف پیش ہوئے، جو لوگ نواز شریف کا دفاع کر رہے ہیں وہ ان کے ذاتی ملازم ہیں۔