جے آئی ٹی کا نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کی توقع ہے: سابق صدر پرویز مشرف

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقاتی ٹیم کے رویے اور کی جانے والی تحقیقات سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ جلد ہی نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے۔

انہوں نے جی آئی ٹی تحقیقاتی ٹیم کے لیر دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ جے آئی ٹی کو ہمت دے کہ وہ ایمانداری کے ساتھ ہی فیصلہ کرے ۔

انہوں نے اس بات کا اظہار سکھر کے مقامی ہوٹل میں افطار پارٹی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اہم دور سے گزر رہا ہے ، دعا ہے کہ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ میاں صاحب کیخلاف فیصلہ دیں ، کیونکہ میاں برادران قصور وار ہیں اور انہیں سزا ملنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ تیسری سیاسی قوت بنانے کی کوشش کر رہا ہوں ، اس سلسلے میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے دبئی میں اتحاد کیلئے ملاقاتیں جاری ہیں ، جبکہ تمام جماعتیں حکومت مخالف اتحاد بنانے پر متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر سیاسی اتحاد تشکیل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ضرور آؤں گا صرف حالات کے بہتر ہونے کا منتظر ہوں۔