جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی

JIT

JIT

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاناما لیکس جے آئی ٹی کی آدھی مدت مکمل ہونے پر ابتدائی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی۔ حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

سپریم کورٹ میں پاناما عمل در آمد کیس کی سماعت آج ہو گی۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ پاناما عمل در آمد کیس کی سماعت کرے گا۔

پاناما کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء دوسری پندرہ روزہ رپورٹ بینچ کے سامنے پیش کریں گے۔

عدالتی بینچ جے آئی ٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیکر مناسب احکامات جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق عدالتی کاروائی میں حسین نواز کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کی تصویر لیک ہونے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔