جے آئی ٹی رپورٹ میں سامنے آنے والی کرپشن سمندر کا ایک قطرہ ہے: طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri

Tahir-ul-Qadri

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے قصاص کیلئے پاکستان عوامی تحریک کا ناصر باغ میں احتجاجی جلسہ ہوا۔ پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے جلسے میں شرکت کی۔

عوامی تحریک کے کارکنان نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر احتجاجی نعرے درج تھے۔

جلسے سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ سے گھناؤنے کردار بے نقاب ہوئے۔ شریف خاندان سے متعلق جو انکشافات سامنے آئے وہ کرپشن کے سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہیں۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا مزید کہنا تھا کہ تین سال سے انصاف کیلئے دربدر ہو رہے ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد امید ہے کہ سپریم کورٹ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ بھی شائع کرانے کا حکم دے گی۔

سربراہ عوامی تحریک طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تمام افراد کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔