جوہانسبرگ ٹیسٹ: پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 187 رنز بنا کر آؤٹ

Johannesburg Test

Johannesburg Test

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جوہانسبرگ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھارت کی ٹیم 187 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویرات کوہلی اور چتیشور پجارا نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بھارت کا آغاز مایوس کن تھا۔ اوپنر مرلی وجے آٹھ اور کے ایل راہول بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کپتان ویرات کوہلی اور چتیشور پجارا کی نصف سنچریاں مہمان ٹیم کو میچ میں واپس لے آئیں۔

دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد انڈین ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ سیریز میں پہلا میچ کھیلنے والے اجانکا رہانے رنز 9 رنز بنا سکے۔ بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 187 رنز پر ڈھیر ہوئی۔ کگیسو رباڈا نے تین شکار کیے۔ پہلے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے ایک وکٹ گنوا کر چھ رنز بنائے۔