جوہانسبرگ ٹیسٹ: بھارت نے جنوبی افریقہ کو 63 رنز سے شکست دے دی

Johannesburg Test

Johannesburg Test

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) میزبان ٹیم دو سو چالیس رنز کے تعاقب میں ایک سو ستتر رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جنوبی افریقی بلے باز ڈین ایلگر کو باونسر لگنے کے بعد جوہانسبرگ ٹیسٹ کے منسوخ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا تاہم میچ آفیشلز نے خطرناک پچ پر چوتھے دن کھیل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ہاشم آملہ اور ڈین ایلگر کے درمیان ایک سو انیس رنز کی شراکت داری ہوئی۔

اشانت شرما نے باون رنز پر کھیلتے ہاشم آملہ کو آوٹ کر کے پروٹیز کو دوسرا نقصان پہنچایا۔

جس کے بعد وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور میزبان ٹیم ایک سوستتر رنز بناکر آوٹ ہوئی، محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ شکارکیے۔ بھارت نے تریسٹھ رنز سے میچ اور جنوبی افریقہ نے دوایک سے سیریز جیت لی۔