سانحہ یوحنا آباد پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا وعدہ پوا کیا جائے، اسلم پرویز

Youhanabad Tragedy

Youhanabad Tragedy

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرسچن ڈیمو کرٹیک یونین آف پاکستان کے چیئرمین نعیم کھوکھر لاہور سے سینئر وائس چیئرمین پاسٹر ہارون تعظیم’ یونس گل’ ہارون بھٹی’ یوشپ گل’ جاوید اقبال ‘ اقبال شاہد’ سیف بخش’ ارشد کھوکھر ‘ اقبال جوزف اور اسلم خٹک نے مطالبہ کیا ہے کہ یوحنا آباد واقعے میں گرفتار پاکستان مسیحا پارٹی کے سربراہ اسلم پرویز سہوترا و دیگر کو غیر مشروط طور پر رہا کر کے جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا’ انہوں نے کہا کہ حکومت سانحے میں جاں بحق 21 افراد کے ورثاء اور 100 سے زائد زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے فی کس 10,10 لاکھ روپے ادا کر کے ان کی داد رسی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے واقعے پر انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا وعدہ کیا تھا جو ابھی تک پورا نہیں ہوا ‘ جوکہ اقلیتوں پر سنگین ظلم ہے’ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر وفاقی وزارت اقلیتی امور بحال کرے۔