جان کیری کا پاکستان کو ایف 16 طیارے فروخت کرنے کے فیصلے کا دفاع

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یہ بیان امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سوالات کے جواب میں دیا۔ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر باب كاركر پاکستان کو یہ طيارے بیچنے کے خلاف ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہوئی ملاقات کے دوران وہ واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان کو تمام شدت پسندوں کے خلاف بلا تمیز كارروائی کرنی ہو گی۔

پاکستانی فوج دہشت گردی کے خلاف کافی ساتھ دے رہی ہے اور ہزاروں پاکستانی شہری اس جنگ میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی فوجی کی کارروائیوں سے حقانی نیٹ ورک کو ٹھکانے چھوڑنے پڑے۔