جان کیری کی شاہ سلمان سے ملاقات، شام اور یمن بحران پر تبادلہ خیال

John Kerry Meet Shah Salman

John Kerry Meet Shah Salman

ریاض (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیر ی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سےملاقات میں شام اور یمن کے بحران ختم کرنے پر زور دیا ہے ۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے شہر حفر الباطن میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں شام اور یمن کے بحران سمیت سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جان کیری نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف ، وزیردفاع محمد بن سلمان اور وزیرخارجہ عادل الجبیر سے بھی ملاقات کی ۔

امریکی حکام کے مطابق ملاقات میں جان کیری نے زور دیا کہ شام اور یمن کے بحران کو ختم کرکے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔