جانسیو ترکی کے چار رکنی وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا

Al-Khidmat Foundation

Al-Khidmat Foundation

اسلام آباد: جانسیو ترکی کے چار رکنی وفد نے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اورالخدمت فانڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص اور قیم جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ۔جان سویو کے وفد نے عید الاضحی کے موقع پر فاٹا ،پشاور،اسلام آباداور راولپنڈی میں ہونے والی قربانی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔واضح رہے کی جانسیو نے اس عید الاضحی کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 201گائیں قربان کی ہیں جن کا گوشت فاٹا آئی ڈی پیزسمیت پشاور،اسلام آباد ، راولپنڈی کے گردو نواح میں مستحقین میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کو جانسیو کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر فخر ہے اور پاکستان کے ساتھ ساتھ دونوں ادارے شامی مہاجرین کے لئے بھی مل کر کام کررہے ہیں۔ویسل نے کہا کہ پاکستان ایک مہمان نواز قوم ہے اور پاکستان ہمارادوسرا گھرہے ہمیں ہمیشہ یہاں آ کرطمانیت محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہاالخدمت جس طرح خدمت خلق کا کام قومی اور بین الاقوامی طور پر کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے قیم لیاقت بلوچ نے اِس موقع پر مہمانوں کی پاکستان آمداور مستحقین کے لئے کی جانے والی قربانیوں پر شکریہ ادا کیا۔آخر میں مہمانوں کو یادگاری شیلڈزبھی پیش کی گئیں۔