جوڑ میلے میں شرکت کے بعد سکھ یاتری وطن واپس روانہ

Sikh pilgrims

Sikh pilgrims

لاہور (جیوڈیسک) جوڑ میلے میں شرکت کے بعد 156 سکھ یاتری لاہور سے بھارت روانہ ہو گئے ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے ریلوے سٹیشن سے سکھ یاتریوں کو الوداع کیا ۔ جوڑ میلے میں ہوئے شریک 156 سکھ یاتری ۔ 10 روز بعد سمجوتہ ایکسپریس کے ذریعے لاہور سے ہوگئے بھارت روانہ ۔ اس موقع پر مہمانوں کا کہنا تھا کہ ان کا یہاں بہت خیال رکھا گیا اور وہ بے حد خوش ہیں ۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ سکھ یاتری پاکستان سے محبت کا پیغام لے کر جا رہے ہیں ۔ صدیق الفاروق نے ریلوے سٹیشن سے سکھ یاتریوں کو کیا الوداع ۔ مہمانوں میں یادگار تصاویر اور ویڈیوز بھی تقسیم کیں ۔