جوزف فرانسس کی صحت یابی کے لئے دعائے صحت کی اپیل

M A Joseph Francis

M A Joseph Francis

لاہور (اقبال کھوکھر) عالمی شہرت یافتہ سماجی وقانونی ادارے CLAAS کے نیشنل ڈائریکٹر وچیئرمین پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی ایم اے جوزف فرانسس ان دنوں چیسٹ انفیکشن کے باعث شدید علیل ہیں۔

سٹاف کلاس اور اقبال کھوکھر نے جیو اردو کے قارئین کرام، تمام کلیسیائوں اور دوست احباب سے گزارش ہے کہ خدائے قدوس سے ان کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعاکریں تاکہ وہ مکمل صحت یاب ہوکر اپنی سماجی،انسانی،قانونی وسیاسی خدمات سے معاشرے کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں رہیں۔

بالخصوص سوموار کو ان کے آپریشن کواپنی دعامیں رکھیں کہ خداتعالیٰ ان کا آپریشن وعلاج کرنے والے ڈاکٹرز کو اپنی خاص فہم وراہنمائی اور شفقت میں رکھے مزیدبراں تمام ماحول وکاوشوں کو ان کی ہمدردی میں کرے۔آمین۔