جوزف فرانسس کی نو منتخب صدر ٹرمپ کی کامیابی پر امریکی عوام کو مبارکباد

Trump and Joseph

Trump and Joseph

لاہور (سٹاف رپورٹ) پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین ونیشنل ڈائریکٹر”کلاس”ایم اے جوزف فرانسس کی صدارت میں پی سی این پی کااجلاس پارٹی سیکریٹریٹ لاہور میں ہوا۔جس میں کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس میں مجموعی ملکی سیاسی وسماجی معاملات اورعالمی صورتحال پر غور کیاگیا۔

اجلاس میں اپنے صدارتی خطاب میں چیئرمین پی سی این پی ایم اے جوزف فرانسس نے گزشتہ روز ہونے والے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیاب پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک بہت بڑے سخت مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

ہیلری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو فون پر مبارکباد دے کر مثبت اور تعمیری روایات کو زندہ رکھا۔دنیاجانتی ہے کہ یہ انتخابات اقوام عالم کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔

ہم امیدکرسکتے ہیں کہ نومنتخب امریکی صدر کی قیادت میں وائٹ ہائوس سے دنیا کے لئے بھلائی اور بہتری کے فیصلے کئے جائیں گے اور ان کی پالیسیوں کے بالعموم دنیا بھرخصوصاً تیسری دنیا کے ممالک پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔ہم اس کامیابی کاسہرا امریکی عوام کو دیتے ہیں جنہوں نے جو بہترسمجھا وہ فیصلہ دے کر ایک بارپھر مہذب قوم کامظاہرہ کیا۔

ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی امریکہ کے عوام کی کامیابی تصورکرتے ہیں۔