صحافی و کالمسٹ ڈاکٹر بی اے خرم سے ادبی، سماجی اور سیاسی شخصیات کا اظہار تعزیت

Dr B.A.Khurram

Dr B.A.Khurram

بورے والہ : سابق ضلعی ناظم وہاڑی سید شاہد مہدی نسیم شاہ، سابق ایم این اے چوہدری قربان علی چوہان، ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ، ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں، ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں، سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ، ایم پی اے چوہدری یوسف کسیلیہ، چیئر مین اسلامیہ ویلفیئر ٹرسٹ ڈاکٹر منصورالحق شاہد،بورے والا ہومیو ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران ڈاکٹر مختار بیگ،ڈاکٹر احسن رشید، ڈاکٹر رانا فہیم، ڈاکٹر ابرار، ڈاکٹر طارق ،ڈاکٹرمجید چوہدری ،پاکستان جرنلسٹ فائونڈیشن کے عہدیداران ملک ذولفقار علی ،راجہ عتیق ،رفاقت حسین ،سابق تحصیل نائب ناظم غلام مصطفی بھٹی ،چیئر مین لالہ اکیڈمی کلیم شہزاداور آل راجپوت آرگنائزیشن چیف میڈیا آرگنائزر ثناء اللہ بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں معروف صحافی و کالمسٹ ڈاکٹربی اے خرم سے ان کی چچی جان کے انتقال پہ گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رب کائنات مرحومہ کی مغفرت فرما کر درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔