صحافی فیض اللہ کو جلال آباد سے رہا کر دیا گیا

 Faiz Ullah

Faiz Ullah

پشاور (جیوڈیسک) پاکستانی صحافی فیض اللہ کو جلال آباد سے رہا کر دیا گیا۔فیض اللہ کی رہائی پاکستان اور افغان سفات خانوں کی کوششوں سے عمل میں آئی۔ ذرائع کے مطابق فیض اللہ جلال آباد میں ہیں اورجلد پاکستان آجائیں گے۔

فیض اللہ کو اپریل میں دورہ افغانستان کےدوران جلال آباد میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملکی اور غیر ملکی صحافتی تنظیموں نےفیض اللہ کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔