صحافی زاہد مصطفی اعوان کی چوہدری افتخار گجر (جہلم) سے ملاقات

سپین (بیورو رپورٹ) یورپ کے معروف صحافی زاہد مصطفی اعوان نے گزشتہ روز سپین کے دوسرے بڑے شہر ویلنسیا میں بزنس مین چوہدری افتخار گجر کے ساتھ ملاقات کی ۔اور پاکستانی کیمونٹی کو درپیش مسائل پر گفتگو کی ۔چوہدری افتخار گجر نے کہا کہ ہمیں ویلنسیا میں ایک قونصلیٹ کی اشد ضرورت ہے ۔چونکہ ویلنسیا بارسلونا کے بعد دوسرا بڑا شہر ہے اور پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی موجود ہے اور ہمیں اپنے پاکستانی کاغذات کی تصدیق اور پاسپورٹ بنوانے کے لئے میڈرڈ یا بارسلونا کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔جس سے پاکستانی کیمونٹی کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حکومت پاکستان ویلنسیا میں قونصلیٹ کا اعلان کرے تاکہ پاکستانیوں کی مشکلات میں کمی کو ممکن بنایا جا سکے ۔ملاقات کے دوران میاں شاہد حمید آرائیں بھی موجود تھے ۔انھوں نے کہا کہ ہم اس سے قبل بھی کئی مرتبہ حکومت پاکستان سے قونصلیٹ کا مطالبہ کر چکے ہیں ۔لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔ہماری کوششیں جاری رہیں گی ۔انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سفارت خانہ کا عملہ مہینہ میں دو دن ویلنسیا کا دورہ کیا کرے ۔تاکہ قونصلیٹ اور سفارت خانہ نہ جا سکنے والے افراد کو سہولیات باہم فراہم کی جا سکیں ۔

Mustafa Zahid Awan - Ifthar Gujjar (1)

Mustafa Zahid Awan – Ifthar Gujjar

Mustafa Zahid Awan - Ifthar Gujjar (2)

Mustafa Zahid Awan – Ifthar Gujjar

Mustafa Zahid Awan - Ifthar Gujjar (3)

Mustafa Zahid Awan – Ifthar Gujjar

Mustafa Zahid Awan - Ifthar Gujjar (4)

Mustafa Zahid Awan – Ifthar Gujjar