مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 16/8/2016

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سنیئر صحافی محمدوسیم اکرم پر ڈی ایچ کیو کے ڈاکٹروں کی طرف سے تشدد کے خلاف پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس،ملوث ڈاکٹروں کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، محمدوسیم اکرم ہسپتال میں کوریج کیلئے گیا تھا کہ ایم ایس ودیگر عملہ نے یرغمال بنا کر کیمرہ چھین لیا اور تشدد کے بعد رہا کر دیا تھا، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)، پاکستان میڈیا کونسل، یونین آف جرنلسٹ، انٹر نیشنل میڈیا فورم، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کا مشترکہ مذمتی اجلاس صدر پریس کلب و آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںسنیئر صحافیمحمدوسیم اکرم کو ڈی ایچ کیو قصورکوریج کے دوران ایم ایس ودیگر عملہ کی طرف سے یرغمال بنانے، تشدد کرنے اورکیمرہ چھیننے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ وسیم بھٹی کی طرف سے پولیس کو دی گئی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملوث افرااد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،اجلاس میںشاہد عمر، ارشد علی شامی،چوہدری اصغر علی،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، عمر حیات خاں ،چوہدری ہاشم علی،منیر احمد بھٹی ،سردار ہارن اقبال سندھو،رانا توقیر احمد،رانا عرفان احمد،سعید احمدبھٹی،بابا طارق مقبول،محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد،نویداشرف انصاری ،ارشد علی جوئیہ،ڈاکٹر اسلم انصاری، عبدالقیوم ،محمد طاہر میو، حافظ طاہر اقبال ،قیصر عباس ،ڈاکٹر رحمت علی ،عبدالمنان سلفی ،محمد سعید ،محمد اکمل کھوکھر،عبدالرحمان انصاری ،،عمر شاہین، حاجی غلام قادر ،ذوالفقار علی ،محمد بوٹا ساگر،محمد راشد مہناس دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے کہا کہ اگرہماری صحافی بھائی پر تشددکرنے اور کوریج سے روکنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں نہ لائی گئی پاکستان میڈیا کونسل ملک بھر میں بھر پور احتجاج کرے گی اور انصاف کی فراہمی تک احتجاج جارے رکھے گی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) فیروز پور روڈ پر وڈانہ سٹاپ کے قریب موٹرسائیکل سوار سائیکل سے ٹکرا کر جاں بحق ،سرائے عالم گیر کا رہائشی نوجوان فیصل حضرت نقیب اللہ شاہ کی درگاہ پر حاضری کے بعد موٹرسائیکل پر قصور سے واپس جارہاتھا کہ وڈانہ کے قریب سائیکل سوار سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا،اسے طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور لے جایا جارہا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا،