صحافیوں اور صحافتی اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے،وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نےآج ٹی وی کراچی اور لاہور کے دفاتر پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ صحافیوں اورصحافتی اداروں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے ۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیراعظم نوازشریف نے آج ٹی وی کے کراچی اور لاہور دفاتر پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے ، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے بھرپور اقدامات کریں ۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشیدنے بھی آج ٹی وی کے دفاتر پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہاؤسز پر حملہ آزادی اظہار کو سلب کرنے مترادف ہے۔