صحافیوں کا مشترکہ اجلاس، پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کے قیام کا اعلان

Journalist Meeting

Journalist Meeting

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) صحافیوں کا مشترکہ اجلاس، پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کے قیام کا اعلان تفصیل کے مطابق فرانس میں مقیم صحافیوں کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فرانس میں مختلف پریس کلبز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں صحافیوں کو درپیش مشکلات اور مسائل اوردیگر مسائل بارے سیر حاصل گفتگو ھوئی،، اجلاس میں طے کیا گیا کہ فرانس میں صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک مشترکہ فورم کا قیام عمل میں لایا جائے،اس فورم کا مقصد صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور ان کے مسائل کے حل کے بارے میں مشترکہ طور پر اقدامات کرنا ہے۔سینئر صحافیوں نے فورم کے قیام کو خوش آئیند قرار دیا ہے اور کہا کے صحافیوں کو درپیش مسائل کے لیے ایسے فورم کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

فرانس میں موجود چاروں پریس کلب کے عہدیداران نے مشترکہ طور پر صحافیوں کو درپیش مسائل پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا , اس اجلاس میں پیرس میں موجود 3 پریس کلبز نیپاکستان جرنلسٹ فورم میں پر اپنے اعتماد کا اظھار کیا۔،مشترکہ طور پر صحافیوں نے ایک فورم کے قیام پر اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کے قیام کا اعلان کر دیا اورپاکستان جرنلسٹ فورم فرانس کے لئے یونس خان کو کنوینئر مقرر کر دیا گیا۔۔